اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) محسن عباس حیدر کو دنیا ٹی وی سے علیحدہ کر دیا گیا، محسن عباس حیدر دنیا ٹی وی کے پروگرام مذاق رات کا حصہ ہیں، دنیا ٹی وی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ محسن عباس حیدر کے بیوی کے تشدد کے واقعے سے عوام کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے اور
عباس حیدر پر ایف آئی آر درج کر دی گئی ہے، دنیا نیوز پر جو پروگرام چل رہے ہیں وہ پہلے سے ریکارڈ شدہ ہیں لیکن ان ریکارڈ شدہ پروگرام کے بعد نئے پروگراموں میں محسن عباس حیدر مذاق رات کا حصہ نہیں ہوں گے، جب تک اس کیس کا فیصلہ نہیں ہو جاتا ہے وہ دنیا نیوز کا حصہ نہیں ہوں گے۔