واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کے وائٹ ہاؤس میں استقبال کی تیاریاں مکمل ہو گئیں وزیراعظم پاکستان کے استقبال کے لیے امریکی مسلح افواج کا دستہ وائٹ ہاؤس پہنچ گیا، وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
کے درمیان ملاقات کچھ دیر میں ہو گی، وائٹ کے باہر پاکستانیوں کی بڑی تعداد موجود ہے، کچھ ہی دیر میں وزیراعظم عمران خان وائٹ ہاؤس پہنچیں گے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وزیراعظم عمران خان کا استقبال کریں گے۔