ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

فاطمہ نے بغیر ثبوت کے الزام عائدکیا،بچے کی پیدائش کے وقت میں کہاں تھی؟ ماڈل نازش خان حقیقت سامنے لے آئیں

datetime 22  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن)ماڈل نازش خان نے کہا ہے کہ فاطمہ نے بغیر ثبوت کے الزام عائد کیا،فاطمہ گھریلو تشدد کا نشانہ بنی،میری ہمدردی اْس کیساتھ ہے،میرے لیے یہ سب نہایت دردناک ہے۔سوموار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں ماڈل نازش خان نے کہا کہ

اداکار محسن عباس حیدر کی اہلیہ فاطمہ نے مجھ پر بغیر کسی ثبوت کے الزام عائد کیا کہ  میرے ان کے شوہر کیساتھ ناجائز تعلقات ہیں،جس کے بعد سے مجھے گھر توڑنے والی کہا گیا۔ آپ سب اپنی عقل کا استعمال کریں اور سوچیں کہ اگر فاطمہ کے پاس میرے خلاف کوئی ثبوت ہوتے تو وہ ان کو بھی منظر عام پر لاتی جیسے فاطمہ اپنے شوہر کیخلاف ثبوت سامنے لے کر آئی۔انہوں نے کہا کہ بیٹے کی پیدائش سے ایک گھنٹہ قبل فاطمہ سے میری بات ہوئی اور میں نے اسے مبارکباد دی۔ اس وقت محسن کراچی میں کسی شوٹنگ میں مصروف تھا جبکہ میں اسلام آباد میں تھی۔ لیکن فاطمہ گھریلو تشدد کا نشانہ بنی ہے،اور میری تمام تر ہمدردی اْس کیساتھ ہے اور میں اس بات کا اعلان بھی کرنا چاہتی ہوں کہ ان کی ازدواجی زندگی میں تنازعات کی وجہ میں نہیں ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ صرف محسن ہی اس حوالے سے وضاحت کر سکتا ہے کہ آخر اس کی بیوی نے اس سارے معاملے میں میرا نام کیوں لیا۔ فاطمہ نے کسی ثبوت کے بغیر مجھ پر پورے میڈیا کے سامنے الزام عائد کیا۔ میں نے کبھی کسی کی ذاتیات پر بات نہیں کی اور اسی لیے میرے لیے یہ سب نہایت دردناک ہے۔ میں صرف یہ کہنا چاہوں گی کہ صرف فاطمہ ہی اس سب کا شکار نہیں ہوئی، بغیر ثبوت مجھ پر الزام عائد کر کے ذاتی منافرت کی بنیاد پر مجھے بھی اس سب میں گھسیٹا گیا جس سے مجھے ذہنی طور پر کافی پریشانی ہوئی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…