بدھ‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2025 

رانگ نمبر ٹو‘‘ کا 7ویں ہفتے بھی بہترین بزنس، 20 کروڑ کما لئے

datetime 21  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) ’’رانگ نمبرٹو‘‘ کا ساتویں ہفتے میں بھی بہتری بزنس جاری، مجموعی بزنس 20کروڑ سے تجاوز کرگیا۔ڈسٹری بیوشن کلب کے تعاون سے بنائی گئی فلم کی اسٹار کاسٹ میں سمیع خان اور نیلم منیر شامل ہیں۔ عید الفطر پر سینما ئوں کی زینت بننے والی رومانوی کامیڈی فلم ’’رانگ نمبر2‘‘ کا سرکٹ کے تمام سنیما ئوں میں تاحال بہتری بزنس جاری ہے اور لالی وڈ کی جانب سے پیش کردہ نئی فلمیں بھی ’’رانگ نمبرٹو‘‘ کے بزنس کو

زیادہ متاثر نہیں کرسکیں۔ٹریڈ حلقوں کے مطابق رانگ نمبر ٹو کو ریلیز ہوئے ڈیڑھ مہینہ گذر چکا ہے تاہم فلم کی ڈیمانڈ ختم نہیں ہوسکی اور سرکٹ کے بیشتر شہروں میں رانگ نمبرٹو حال ہی میں ریلیز ہونے والی دیگر فلموں کے برابر بزنس کر رہی ہے جو اس حقیقت کا ثبوت ہے کہ دلچسپ کہانی پر مبنی معیاری فلمیں آج بھی شائقین کی پہلی پسند ہیں۔رانگ نمبر ٹو میں سمیع خان اور نیلم منیر کے علاوہ یاسر نواز اور اداکارہ ثنا ءنے دوسری لیڈ جوڑی کے کردار ادا کیے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…