پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

علی نور نے مداحوں کو سرپرائز دینے کا وعدہ پورا کردیا

datetime 21  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستانی گلوکار علی نور گزشتہ ماہ کافی بیمار تھے تاہم چند روز قبل انہوں نے خود مداحوں کو اپنی خیریت بتاتے ہوئے شکریہ ادا کیا، جبلہ اس دوران ایک نیا سرپرائز دینے کا بھی اعلا کیا تھا۔رواں ماہ کے آغاز میں رپورٹس سامنے آئیں تھی کہ علی نور جگر کے سنگین عارضے میں مبتلا ہوچکے ہیں، تاہم ان کے بھائی نے مداحوں کو بتایا تھا کہ ان کا علاج کامیابی سے جاری ہے وہ علی نور پہلے سے بہتر ہورہے ہیں۔بعدازاں علی نور نے خود بھی ایک پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو بتایا تھا کہ ان کی صحت پہلے سے بہتر ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا تھا کہ وہ جلد مداحوں کے ساتھ کچھ شیئر کرنے والے ہیں جسے دیکھ کر انہیں ماضی کی

کئی باتیں یاد آجائیں گی۔اور آخر کار گلوکار نے مداحوں کو وہ سرپرائز دے دیا۔علی نور نے 2003 میں سامنے آنے والا اپنا کامیاب گانا ’’منوا رے‘‘ ایک نئے انداز میں پھر سے ریلیز کردیا، جو انتا ہی شاندار لگ رہا ہے جتنا پہلا گانا تھا۔اس گانے کی شروعات میں ہی بتادیا گیا کہ اپنے جذبات کا اظہار کرنے کے لیے موسیقی کے آلات کی ضروری نہیں۔اس گانے کی ایک دلچسپ بات یہی ہے کہ بیگ راؤنڈ میں سنا جانے والا میوزک کسی انسٹرومنٹ سے نہیں دیا گیا بلکہ یہ علی نور کی خود کی آواز ہے۔یہ گانا اسٹرپسلز اسٹیریو کی جانب سے اس کے دوسرے سیزن میں پیش کیا گیا جسے گانے کے ساتھ ساتھ علی نور نے خود ہی تیار کیا۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…