پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

فلم ’’سپرسٹار‘‘کے ٹریلر نے بھارت میں بھی دھوم مچادی، بالی ووڈ سٹارز کی بھی تعریف

datetime 20  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان کی دلکش اداکارہ ماہرہ خان اور بلال اشرف کی فلم ’سپرسٹار‘ کے ٹریلر نے بھارت میں بھی دھوم مچادی ہے، بالی ووڈ شخصیات بھی تعریف کئے بنا نہ رہ سکیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر ماہرہ خان نے اپنی فلم ’سپر سٹار‘ کے ٹریلر کا ایک کلپ شیئر کیا جس پر پاکستانی اداکارہ کبریٰ خان، ماروا حسین اور عدنان ملک تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے اور صرف یہی نہیں بلکہ بالی ووڈ سے وابستہ شخصیات نے بھی سپر اسٹار کا ٹریلر دیکھنے کے بعد ماہرہ کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔ بالی ووڈ پروڈیوسر

ریحا کپور نے ماہرہ خان کو کہا ’آپ بہت خوبصورت ہیں۔‘ بھارتی فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا نے ماہرہ کو ’دل‘ بھیج دیا، اسی طرح بھارتی گلوکارہ ہرشدیپ کور نے بھی کہا ’ماہرہ آپ بہت خوبصورت ہیں۔‘فلم ’سپر سٹار‘ کی کاسٹ میں ماہرہ خان اور بلال اشرف سمیت ندیم بیگ، جاوید شیخ، مرینہ خان، اسماء عباس، سیف حسن، علیزے شاہ، علی کاظمی اور وقار شامل ہیں۔دوسری جانب اداکارہ کبریٰ خان، ہانیہ عامر، عثمان خالد بٹ، مانی، سائرہ شہروز، فہیم برنی اور عدنان شاہ ٹیپو فلم میں مختصر کردار ادا کریں گے۔فلم کے ہدایت کار محمد احتشام الدین ہیں ،فلم عید الاضحی پر ریلیز کی جائیگی۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…