پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

اداکار دلجیت دسانج اور کرینہ کپور نئی فلم ’’گڈ نیوز‘‘ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے

datetime 19  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی) بھارتی پنجابی فلموں کے معروف اداکار دلجیت دسانج نے دوسری مرتبہ بھارتی اداکارہ کرینہ کپور کیساتھ پیار کرنے کی ٹھان لی، دونوں نئی فلم ’’گڈ نیوز‘‘ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے، اس سے قبل دونوں 2016 میں فلم ’’اڑتا پنجاب‘‘ میں ایک ساتھ رومانس کرتے دکھائی دئیے تھے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق دلجیت دسانج ان دنوں اپنے نئی فلم’’ارجن پٹیالہ‘‘کی تشہیر میں مصروف ہیں،اس دوران ایک تقریب میں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کرینہ کپور کی اداکاری، خوبصورتی اور شخصیت کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے اور بتایا

کہ وہ جلد ہی ایک بار پھر کرینہ کپور کے ساتھ فلم ’’گڈنیوز‘‘ میں عشق لڑاتے نظر آئیں گے۔دلجیت نے کرینہ کو اپنی آئیڈیل اداکارہ قرار دیا اور انکشاف کیا کہ اب بھی وہ ان سے بات کرتے وقت گھبرا جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کرینہ کپور کے ساتھ کام کرنے میں بہت مزا آتا ہے اور وہ ایک ماہر اداکارہ ہیں جنہیں بے ساختگی پر قابو پانے کا فن آتا ہے۔اداکار کا مزید کہنا تھا کہ جہاں تک کرینہ سے بات کرتے وقت گھبرانے کا تعلق ہے تو جس کسی شخص کے سامنے اس کا آئیڈیل موجود ہوتا ہے وہ خاموش ہوجاتا ہے۔ یاد رہے دلجیت نے اپنے ایک گانے میں بھی کرینہ کپورکو خراج تحسین پیش کیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…