فیصل آباد(آن لائن)حکومت پنجاب کی جانب سے سرکاری ملازمین کو انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ ڈپٹی سیکرٹری (رولز) ایس اینڈ جی اے ڈی کی جانب سے جاری ہونے والے مراسلہ میں صوبہ بھر کے سرکاری محکموں کے سربراہان کو کہا گیا ہے کہ انکم ٹیکس آرڈیننس 2001ء سیکشن 114 کے تحت تمام سرکاری ملازمین جن کی تنخواہ سے انکم ٹیکس کی مد میں رقم کٹوتی کی جاتی ہے۔ وہ اپنی اپنی انکم ٹیکس ریٹرن فائل جمع کروائیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ سرکاری ملازمین کی بڑی تعداد
جن کی سیلری سے انکم ٹیکس کی رقم کاٹی جاتی ہے وہ انکم ٹیکس ریٹرن فائل نہیں کرتے ہیں اور سیلری سے انکم ٹیکس کی کاٹی جانے والی رقم فائل ریٹرن نہیں ہے جس پر تمام سرکاری ملازمین جن کی سیلری انکم ٹیکس کٹوتی کے زمرے میں آتی ہے وہ 2 اگست 2019ء تک اپنی انکم ٹیکس ریٹرن کی فائل جمع کروائیں۔نئے احکامات کے بعد سرکاری ملازمین میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی، جن ملازمین نے اب تک کبھی بھی ٹیکس ریٹرن کی فائل نہیں کئے تھے انہوں نے اس سلسلے میں رابطے کرنا شروع کردیئے ہیں۔