پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

دھرمیندر نے اپنی اہلیہ اور سیاستدان ہیمامالنی کا مذاق اڑانے پر معافی مانگ لی

datetime 18  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی( آن لائن ) ماضی کے نامور بالی ووڈ اداکار دھرمیندر نے اپنی اہلیہ اور سیاستدان ہیمامالنی کا مذاق اڑانے پر معافی مانگ لی۔چند روز قبل ہیمامالنی کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں وہ بھارتی پارلیمنٹ کے باہر دیگر سیاستدانوں کے ہمراہ جھاڑو لگارہی تھیں۔ تاہم ان کا جھاڑو لگانے کا انداز ایسا تھا جیسے ان سے زبردستی یہ کام کرایا جارہا ہو، سوشل میڈیا پر بھی انہیں جھاڑو لگانے کے نام پر ڈراما کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایاگیا۔تاہم ہیمامالنی کا مذاق اڑانے والوں میں صرف سوشل میڈیا صارفین ہی نہیں بلکہ ان کے شوہر اداکار دھرمیندر بھی شامل

تھے۔ ٹوئٹر پر جب دھرمیندر سے ہیمامالنی کے جھاڑو لگانے سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے کہا ہاں ہیما نے فلموں میں جھاڑو لگائی ہے تاہم پارلیمنٹ کے باہر جھاڑو لگاتے وقت مجھے بھی اناڑی لگ رہی تھی۔دھرمیندر نے مزید کہا مگر میں بچپن میں اپنی ماں کے ساتھ ہمیشہ ہاتھ بٹایا کرتاتھا اور میں صفائی بہت اچھی کرتاہوں۔ لیکن اب دھرمیندر نے اپنی اس ٹوئٹ پر معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کچھ بھی کہہ بیٹھتا ہوں اور میرے یار لوگ کچھ بھی سمجھ بیٹھتے ہیں، توبہ توبہ اب کبھی نہ کروں گا۔ اس کے ساتھ دھرمیندر نے اپنی پرانی فلم کی ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں وہ ہاتھ جوڑے ہوئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…