پیر‬‮ ، 01 دسمبر‬‮ 2025 

بالی ووڈ کی منی ملائکہ اروڑا نے دبنگ 3 کا حصہ ہونے پر خاموشی توڑدی

datetime 18  جولائی  2019 |

ممبئی(آن لائن ) بالی ووڈ کی منی ملائکہ اروڑا نے دبنگ 3 کا حصہ ہونے پر خاموشی توڑدی۔بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کی دبنگ سیریز کی تیسری فلم دبنگ3 کا انتظار شائقین بے چینی سے کررہے ہیں۔ فلم سیریز کے پہلے حصے دبنگ میں ملائکہ اروڑا نے منی بدنام ہوئی آئٹم سانگ پر ڈانس کرکے فلم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ فلم کے دوسرے حصے میں ملائکہ کی جگہ کرینہ کپور کو شامل کیا گیا۔تاہم فلم کے تیسرے حصے کے بارے

میں کہا جارہا تھا کہ اس بار ایک بار پھر ملائکہ اروڑا فلم میں جلوے دکھائیں گی۔ ملائکہ نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے دبنگ 3 کا حصہ ہونے کی تردید کردی ہے۔ملائکہ اروڑا نے کہا کہ پروجیکٹ دبنگ سے جڑے بیشتر افراد آگے بڑھ چکے ہیں اس کے ساتھ ہی انہوں نے دبنگ3 کے لیے نیک تمناں کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ دبنگ سیریز کی تیسری فلم کے پروڈیوسر بھی ارباز خان ہی ہوں گے تاہم اس بار فلم کی ہدایات پربھو دیوا دیں گے۔ فلم رواں سال کے آخر میں ریلیز کی جائیگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)


جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…