پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

جگر کے عارضے میں مبتلا گلوکار علی نورنے مداحوں کو اپنی خیریت سے آگاہ کر دیا

datetime 17  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستانی گلوکار علی نور کی طبیعت کے حوالے سے رواں ماہ خبر سامنے آئی تھی کہ وہ جگر کے سنگین عارضے میں مبتلا ہیں جس کے بعد مداح ان کے لیے کافی پریشان ہوگئے تھے تاہم اب گلوکار نے خود مداحوں کو اپنی خیریت سے آگاہ کردیا ہے۔گلوکار نے ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ کے ذریعے بتایا کہ وہ اب پہلے سے بہتر ہیں جبکہ انہوں نے مداحوں کی دعاؤں اور سپورٹ پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔علی نور نے یہ بھی لکھا کہ وہ جلد ایک اہم اعلان بھی کرنے جارہے ہیں، انہوں نے بتایا کہ وہ کئی عرصے سے ایک پروجیکٹ کر کام کررہے تھے

جس کا اعلان وہ پہلے ہی کردیتے تاہم طبیعت کے باعث اس میں تاخیر ہوگئی۔علی نور کے مطابق اس نئے اعلان کے بعد مداحوں کو ماضی کی کئی باتیں یاد آجائیں گی۔یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں علی نور کے کزن نے سوشل میڈیا پر بتایا تھا کہ علی نور زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہوگئے ہیں، ان کا جگر ناکارہ ہوگیا ہے اور انہیں مداحوں کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔جس کے بعد ہر کوئی ان کی خیریت جاننے کے لیے اپنی تشویش کا اظہار کرنے لگا۔بعدازاں علی نور کے بھائی حمزہ نور نے ٹوئٹر پر اعلان کیا تھا کہ علی نور کی حالت پہلے سے بہتر ہے، ان کا علاج کامیابی سے جاری ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…