جمعہ‬‮ ، 17 اپریل‬‮ 2026 

سلمان خان کی کترینہ کیف کو ’’ویسپا‘‘ کے ساتھ سالگرہ کی مبارکباد

datetime 17  جولائی  2019 |

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے اداکارہ کترینہ کیف کو ’ویسپا‘ کی تصویر کے ساتھ سالگرہ کی مبارکباد پیش کی ہے۔بالی ووڈ کی باربی ڈول کہلائی جانے والی کترینہ کیف نے اپنی 36 ویں سالگرہ منائی۔ اداکارہ کے اس خاص دن کے موقع پر دنیا بھر میں موجود اْن کے مداحوں کی جانب سے انہیں مبارکبادیں پیش کی گئیں۔ انڈسٹری میں اْن کے سب سے زیادہ قریب سمجھے جانے والے اداکار سلمان خان بھی کترینہ کو مبارک باد دینا نہ بھولے۔سلمان خان نے انسٹا گرام پر کترینہ ہ کیف کو

سالگرہ کی مبارکباد دینے کے لیے ایک تصویر پوسٹ کی۔ تصویر میں سلمان خان اور کترینہ کیف خوبصورت ویسپا پر بیٹھے مخالف سمت میں اشارہ کرکے ایک دوسرے کو کچھ دکھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ’سالگرہ مبارک کترینہ۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ہی علی عباس ظفر کی ہدایت کاری میں ریلیز ہونے والی فلم ’بھارت‘ میں کترینہ کیف اور سلمان خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ فلم باکس آفس پر اب تک 300 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کر چکی ہے۔



کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…