جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

سوشل میڈیا پر تنقید اور نفرت کرنیوالوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں : عائشہ عمر

datetime 16  جولائی  2019 |

کراچی(این این آئی) معروف فلمی و ڈرامہ اداکارہ عائشہ عمر کا کہنا ہے کہ میں سوشل میڈیا پر تنقید اور نفرت کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔عائشہ عمر نے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر اسٹوریز شیئر کیں جس میں انہوں نے اپنا اکاونٹ پرائیویٹ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں انسٹا گرام پر ڈی جے اور موسیقی سے متعلق اپنی تمام اسٹوریز خارج کر رہی ہوں اور آپ سب کی نفرت کا شکریہ۔عائشہ عمر نے یہ بھی کہا کہ میں بہت جلد اپنا اکاونٹ پبلک سے پرائیویٹ کر رہی ہوں جہاں میں اپنی تمام اسٹوریز اور دیگر تصاویر صرف اپنے دوستوں اور خاندان والوں سے شیئر کر سکوں گی در حقیقت مجھے یہ

پہلے ہی کر لینا چاہئے تھا کیوں کہ مجھے زندگی میں منفی خیالات کی ضرورت نہیں ہے۔اداکارہ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ میرے بہت سے دوست میری اسٹوری پر یہ میسج کرتے رہتے ہیں کہ میں اپنی سیرو تفریح کے حوالیسے کوئی اسٹوری پوسٹ نہ کروں۔ لیکن دوسری جانب محبت سے بھرپور ہزاروں پیغامات ایسے بھی ہیں جوکہ میری سیرو تفریح بالخصوص موسیقی کی ویڈیوز شیئر سے روکنے پر منع کر رہے ہیں اور مزید ویڈیوز جاری رکھنے کا کہہ رہے ہیں۔عائشہ عمر نے یہ بھی کہا کہ اس طرح کے مثبت پیغامات مجھ کو پر جوش اور جذبات بنا دیتے ہیں۔ ساتھ ہی اپنی فیملی اور مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…