زرین خان کی نئی فلم آنے سے قبل ہی مشکلات کا شکار، ریکارڈنگ کا ڈیٹا غائب

16  جولائی  2019

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکارہ زرین خان کی آنے والی فلم ’ہم بھی اکیلے تم بھی اکیلے‘ ریلیز سے قبل ہی کمپیوٹر ہارڈ ڈرائیو غائب ہونے کی وجہ سے مشکل میں پھنس گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق زرین خان ان دنوں فلم ’ہم بھی اکیلے تم بھی اکیلے ‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

حال ہی میں فلم کی شوٹنگ کا سب سے اہم حصہ مکمل کیا گیا جس کی تمام شوٹنگ بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے ضلاع کنگنا میں فلمائی گئی۔ فلم کی شوٹنگ اور تمام محنت پر اس وقت پانی پھر گیا جب ٹیکنیشن سے دونوں ہارڈ ڈرائیو گم ہوگئیں۔بتایا جارہا ہے کہ گم ہونے والی دونوں ہارڈ ڈرائیو میں نہ صرف شوٹنگ کی تمام ریکارڈنگ تھی بلکہ اس میں پانچ روز تک بنائی جانے والی تصاویر بھی تھیں۔ اس معاملے نے فلم میکرز کو پریشان کرکے رکھ دیا جس کے بعد یہ مسئلہ قانونی شکل اختیار کرگیا ہے۔ فلم میکرز نے گم ہونے والی ہارڈ ڈرائیو کی تلاش کے لیے تھانے میں شکایت درج کروا دی۔ذرائع نے بتایا کہ شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد پوری ٹیم ممبئی واپس آگئی لیکن اس کے بعد ڈیجیٹل امیجنگ ٹیکنیشن ہارڈک جوشی ایک ہفتے تک آفس نہیں آیا جس کے بعد کئی بار رابطہ کرنے اور نامناسب جواب ملنے پر اس کے گھر جا کر ملاقات کی گئی اس دوران اس نے ہارڈ ڈرائیو گم ہونے کا انکشاف کیا۔فلم کے ہدایت کار ویاس نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ پولیس اس معاملے کو ہر زاویئے سے دیکھے گی اور ہارڈ ڈرائیو ڈھونڈنے میں ضرور کامیاب ہوگی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…