لاہور (آن لائن) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ رانا ثنااللہ ماڈل ٹاون کے قتل عام کا حکم دینے والوں کانام بتا کر اپنے ضمیر کا بوجھ کم اور جرائم کی فہرست کو چھوٹا کریں۔ رانا ثنا اللہ نجی محفل میں سابق وزراء کے روبرو یہ انکشاف کہ چکے ہیں کہ شریف برادران نے مجھے قربانی کا بکرا بنانے کی کوشش کی تو میں صاف صاف بتا دوں گا کہ مجھے
سانحہ ماڈل ٹاون کا حکم نوازشریف اور شہباز شریف نے دیا تھا۔جیسے ہی رانا ثنااللہ کی گفتگو شریف برادران تک پہنچی تو انھوں نے رزاق چیمہ کی جے آئی ٹی کی رپورٹ آنے سے پہلے ہی معطل رانا ثنااللہ کو قانون کی وزارت پر بحال کر دیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکریٹریٹ ماڈل ٹاون میں پاکستان عوامی تحریک لاہور کے رہنماوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔