جمعہ‬‮ ، 17 اکتوبر‬‮ 2025 

’’ہیر مان جا‘‘سب کو پیچھے چھوڑ دے گی، حریم فاروق

datetime 15  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستانی فلموں کی مقبول فلم ساز اور خوبصورت اداکارہ حریم فاروق کا کہنا ہے کہ بڑی عید پر ریلیز ہونے والی میری نئی فلم ’ہیر مان جا‘ سب کو پیچھے چھوڑ دے گی۔اپنے ایک انٹرویو میں حریم فاروق نے کہا کہ اس فلم میں ڈراما، ایکشن اور ہنسا ہنسا کر لوٹ پوٹ کردینے والا مزاح سب کے دل جیت لے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ دل میں اتر جانے والی موسیقی اور اس پر شان دار رقص دھوم مچا دے گا۔حریم فاروق نے یہ بھی کہا

کہ میں فلم انڈسٹری میں بطور پروڈیوسر اور ایکٹریس نام بنانا چاہتی ہوں،میری پروڈیوس کی ہوئی فلم جاناں اور پرچی نے مقبولیت حاصل کی۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ میں نے تھیٹر سے اپنے کام کا آغاز کیا،انور مقصود کے تھیٹر ’آنگن ٹیڑھا‘ میں جہاں آرا کا دل چسپ کردار ادا کیا تو بشریٰ انصاری نے میرے کردار کی تعریف کی۔اداکارہ نے کہا کہ فلم پرچی میں میری پرفارمنس کو کافی سراہا گیا، فلم بین ایک مرتبہ پھر مجھے علی رحمان کے مد مقابل ’ہیر مان جا‘ میں دیکھیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…