پیر‬‮ ، 01 دسمبر‬‮ 2025 

ہریتھک کی فلم ’’سپر تھرٹی‘‘ نے پہلے ہی روز کمائی کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا

datetime 14  جولائی  2019 |

ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو ہریتھک روشن کی فلم ’’سپر تھرٹی‘‘ نے ریلیز کے پہلے ہی دن کمائی کا نیا ریکارڈ بنا کر بڑے ہیروز کی فلموں کو پچھاڑ دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہریتھک روشن کی فلم نے اجے دیو گن کی فلم ’ریڈ‘ اور اکشے کمار کی فلم ’پیڈمن‘ کو بھی ایک دن کی

کمائی میں پیچھے چھوڑتے ہوئے نیا اعزاز حاصل کیا۔’سپر تھرٹی‘ کو 12 جولائی کو بھارت سمیت دنیا بھر میں ریلیز کردیا گیا اور فلم نے پہلے ہی دن مقامی باکس آفس پر 11 کروڑ روپے سے زائد کی کمائی کر کے نیا اعزاز بنا ڈالا۔خبر رساں ادارے کے مطابق’سپر تھرٹی‘ نے ریکارڈ کمائی کرتے ہوئے ریتک روشن کی اس سے قبل ریلیز ہونے والی آخری فلم ’قابل‘ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ انکی آخری فلم ’قابل‘ 2017 میں ریلیز ہوئی تھی اور پہلے ہی دن 11 کروڑ روپے سے کم کمائی کی تھی۔’سپر تھرٹی‘ میں ریتک روشن کے ساتھ منال ٹھاکر رومانس کرتی دکھائی دیں، یہ فلم شوٹنگ کے دوران ہدایت کار وکاس بہل پر ریپ الزامات لگنے کی وجہ سے بھی مشکلات کا شکار رہی تھی۔ فلم کی ہدایات وکاس بہل نے دی ہیں اور ان پر خاتون نے جنسی طور پر ہراساں کا الزام لگایا تھا، جس وجہ سے انہیں بطور ہدایت کار فلم سے نکال دیا گیا تھا، لیکن بعد ازاں تفتیش میں وکاس بہل پر کوئی الزام ثابت نہیں ہوا تو انہیں واپس بطور ہدایت کار فلم کی ٹیم میں شامل کرلیا گیا۔کی کہانی ریاست بہار کے ریاضی میں مہارت رکھنے والے استاد آنند کمار کے گرد گھومتی ہے جنہوں نے 30 قابل لیکن غریب طلبہ کو انڈین انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی جیسے بہترین ادارے کے داخلی امتحان کے لیے تیار کیا اور کامیاب ہوئے، وہ اس وقت اپنا تعلیمی پروگرام ’سْپر 30‘ چلا رہے ہیں۔ فلم میں ریاضی کے ماہر آنند کمار کا کردار اداکار ریتک روشن کرتے نظرآئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)


جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…