رومانوی کامیڈی فلم ’’ہیرمان جا‘‘ کا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی مقبول

14  جولائی  2019

لاہور(این این آئی) حریم فاروق اورعلی رحمان کی نئی رومانوی کامیڈی فلم ’’ہیر مان جا‘‘ کا ٹریلر شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا۔ہدایت کار اظفر جعفری کی رومانوی کامیڈی فلم’’ہیرمان جا‘‘ میں ٹی وی اور فلم کی معروف جوڑی علی رحمان اور حریم فاروق نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں۔ ڈسٹری بیوشن کلب نے خوشیوں کے تہوار عیدالاضحی کے موقع پر پاکستانی فلموں کے شائقین کے لیے انٹرٹینمنٹ کی

رولر کوسٹر رائیڈ ’’ہیر مان جا‘‘ کی نمائش کا اہتمام کیا ہے۔’’ہیر مان جا‘‘ کا ٹریلر گزشتہ روزسوشل میڈیا کے ساتھ ملک کے تمام سنیماؤں میں ریلیز کردیا گیا ہے جسے فلمی حلقوں کے ساتھ ساتھ شائقین نے بھی خوب سراہا ہے۔ یوٹیوب پر ٹریلر کو 24 گھنٹوں کے دوران تقریباً 9 لاکھ لوگ دیکھ چکے ہیں جب کہ صارفین کی جانب سے ٹریلر کی بے حد تعریف بھی کی جارہی ہے۔آئی آر کے بینر تلے بننے والی فلم ’’ہیر مان جا‘‘ اس کامیاب ٹیم کی نئی پیشکش ہے جو اس سے قبل ’’جانان‘‘ اور’’پرچی‘‘ جیسی فلمیں بنا چکے ہیں، جبکہ فلم کی مرکزی کاسٹ علی رحمان خان اور حریم فاروق کی جوڑی اس سے قبل بھی کئی ڈراموں اورفلم ’’پرچی‘‘ میں جلوے دکھا چکی ہے، یہی وجہ ہے کہ فلمی حلقوں کو فلم کا شدت سے انتظار ہے۔فلم کی کہانی نوجوان نسل کو درپیش حالات اور مسائل کو مد نظر رکھ کر لکھی گئی ہے جبکہ معروف فنکار میکال ذوالفقار، آمنہ شیخ، شیزعلی خان، عابد علی اور احمد علی اکبر نے مہمان کرداروں میں جلوہ گر ہوکر فلم کی رونق کو چارچاند لگادئیے ہیں۔ رومینٹک اور کامیڈی سے بھرپور فلم عیدالاضحی پرنمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…