بنوں/چیچہ وطنی(صباح نیوز/اے پی پی)شمالی وزیرستان میں شدت پسندوں کی فائرنگ سے 2سیکورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں شدت پسندوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کرتے ہوئے 2 سیکورٹی اہلکاروں کو شہید کردیا جن کی لاشیں پاک فوج نے اپنی تحویل میں لے لیں حملے کے بعد شدت پسند فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کردیا ۔
آخری اطلاعات تک کسی قسم کی گرفتاری عمل نہیں لائی گی۔ شہیدوں کی شناخت نائیک دوست علیخان اور سپاہی شمشاد کے نام سے ہوئی ،دوسری جانب باجوڑ ایجنسی میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونیوالے پاک فوج کے جوان محمدسرفراز کو پورے فوجی اعزازکیساتھ چیچہ وطنی کے گاؤں109،بارہ ایل میں سپرد خاک کردیا گیا۔ اس موقع پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور پاک فوج کے چاک وچوبند دستے نے میت کو سلامی دی۔