جمعہ‬‮ ، 17 اپریل‬‮ 2026 

سری دیوی کے قتل کی خبر کسی کے دماغ کی بنائی ہوئی کہانیاں ہیں ، بونی کپور

datetime 13  جولائی  2019 |

ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ کی لیجنڈ اداکارہ سری دیوی کے قتل کی خبروں پران کے شوہر بونی کپور نے کہا ہے کہ ’یہ خبرنہیں بلکہ کسی کے دماغ کی بنائی ہوئی کہانیاں ہیں اور میں اس طرح کی بے بنیاد خبروں پر کوئی ردعمل دینا نہیں چاہتا ،نہ ہی ردعمل دینے کی ضرورت سمجھتا ہوں‘۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ برس دنیا بھر میں اپنے مداحوں کوسوگوارچھوڑکرجانے والی اداکارہ سری دیوی کی موت سے متعلق چند روز پہلے بھارتی ریاست کیرالا کے جی ڈی پی رشی راج سنگھ نے انکشاف کیا تھا کہ اداکارہ کی

موت باتھ ٹب میں ڈوبنے سے نہیں ہوئی تھی بلکہ انہیں قتل کیا گیا تھا،رشی راج سنگھ کے اس انکشاف نے بالی ووڈ میں ہلچل مچادی تھی تاہم اب سری دیوی کی موت کے حوالے سے گردش کرنیوالی ان خبروں پرآنجہانی اداکارہ کے شوہرپروڈیوسر بونی کپور کا بیان سامنے آیا ہے۔بونی کپور نے کہا ہے کہ یہ خبرنہیں بلکہ کسی کے دماغ کی بنائی ہوئی کہانیاں ہیں اور وہ اس طرح کی بے بنیاد خبروں پر کوئی ردعمل دینا نہیں چاہتے اور نہ ہی ردعمل دینے کی ضرورت سمجھتے ہیں کیونکہ اس طرح کی خبریں مسلسل آرہی ہیں۔



کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…