لاہور (این این آئی) اداکارہ صنم چودھری کے شادی کر کے امریکہ منتقل ہونے اور شوبز انڈسٹری چھوڑنے سے متعلق گردش کرنیوالی خبروں کی تردید کردی گئی۔ ایک انٹرویو میں اداکارہ پروین اکبر نے صنم چوہدری کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا تھا کہ وہ شادی کر کے امریکا منتقل ہوگئیں ہیں اور شوبز انڈسٹری
کو بھی خیرباد کہہ دیا ہے۔اب گلوکارسومی چوہان نے ان تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے اور صنم چوہدری نے شادی نہیں کی جب وہ کریں گے تو مداحوں کو ضرور بتائیں گے۔انہوں نے یہ بھی لکھا کہ برائے مہربانی کوئی بھی خبر لگانے سے پہلے اس کی تصدیق ضرور کر لیا کریں۔