جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

شاہ رخ خان اپنی آواز کا انداز تبدیل کریں ، شان

datetime 13  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد نے بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی آواز کا انداز تبدیل کریں۔پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شان سوشل میڈیا پر کافی فعال دکھائی دیتے ہیں،حالیہ عرصے میں اپنے سا تھی اداکاروں کو مختلف نصیحتیں اور مشورے بھی دے چکے ہیں۔ انہوں نے ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کو اپنے رشتے کے احترام کا درس دیا تھا تاہم اب بالی ووڈ کے کنگ خان کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرشان نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی جانب سے معروف ہالی ووڈ فلم ’دی لائن کنگ ‘

کو ہندی زبان میں ڈب کرنے پرناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اتنی خوبصورت اور مقبول ترین فلم کو ہندی میں ڈب کر کے اس کو تباہ نہ کریں۔انہوں نے مزید لکھا کہ اس پرومو میں شاہ رخ خان کی آواز بالکل ویسی ہی ہے جیسی ان کی دوسری فلموں میں ہوتی ہے، کم از کم شاہ رخ خان کو ’دی لائن کنگ‘کیلئے اپنی آواز کا انداز تبدیل کرنا چاہئے تھا۔انہوں نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ اداکاروں کو سمجھنا چاہئے کہ اس فلم کے پیچھے کتنی محنت ہے ؟ اور وہ اپنی عارضی آواز سے اس کی اصل کہانی کومزاحیہ بنا رہے ہیں ، فلم کے ڈائریکٹر اور مصنف بھی اس آواز پر ہنس رہے ہوں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…