صبا قمر نے ڈرامہ ’’چیخ ‘‘ میں کام کرنے کی وجہ بتادی

12  جولائی  2019

کراچی(این این آئی) اداکارہ صبا قمر نے کہا ہے کہ ’چیخ‘ جیسے معاشرتی مسائل پر مبنی ڈرامے میں کام کرنا اپنی ذمہ داری سمجھتی ہوں۔صبا قمر کا ڈرامہ ’چیخ ‘ سے متعلق کہنا تھا کہ ہمیں معاشرے میں بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور بہت سی باتیں ایسی بھی ہیں جن سے متعلق ہمیں بات کرنے کی ضرورت بھی ہے اور یہی وجہ ہے کہ معاشرے میں پیش آنے والے مسائل کے حل اور اس کی اصل عکاسی کرنے کے لیے ’چیخ‘ جیسے سیریل میں کام کرنے کرنے کو اپنی ذمہ داری سمجھی۔اداکارہ نے

کہا کہ میں ہمیشہ کہتی ہوں کہ ہمیں اپنے معاشرے کے مسائل پر بات کرنے کی ضرورت ہے اور جن مسائل کا ہم لوگوں کو سامنا کرنا پڑتا ہے اگر ان مسائل کے خلاف ہم آواز بلند نہیں کریں گے تو اور کون کرے گا۔واضح رہے کہ ڈرامہ ’چیخ ‘ میں صبا قمر ’منت‘ کا کردار ادا کر رہی ہیں جس میں وہ اپنی قتل ہونے والی دوست کو انصاف دلانے کے لیے اپنے ہی دیور کے خلاف اْٹھ کھڑی ہوتی ہیں جب کہ ڈرامے میں صبا قمر کے ساتھ اعجاز اسلم، بلال عباس،عماد عرفانی بھی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…