جمعرات‬‮ ، 31 اکتوبر‬‮ 2024 

سانحہ کے ذمہ داروں کو معاف نہیں کروں گا،میرے ضمیر پر بوجھ ہوا تو اپنا استعفیٰ بلاول کے ہاتھ میں تھماؤں گا، شیخ رشید کا اعلان

datetime 11  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ٹرین حادثے کی رپورٹ 3سے چار روز تک جاری کردی جائے گی ذمہ داروں کو معاف نہیں کریں گے ٗمیرے ضمیر پر بوجھ ہوا تو اپنا استعفیٰ بلاول بھٹو کے ہاتھ میں تھماؤں گا۔ملک میں اس وقت 136مسافر ٹرینیں،55 مال گاڑیاں چل رہی ہیں۔مسافروں کی تعداد بڑھا کر 10ارب روپے سے زیادہ آمدن

اور 4ارب روپے خسارہ کم کیا ہے جبکہ مسافروں کی تعداد ایک کروڑ تک بڑھانے کا ہدف ہے،ایم ایل ون منصوبے سے تمام 2800پھاٹک اور 13ہزار پل بھی ختم کردیئے جائیں گے۔تفصیلات کی مطابق جمعرات کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا ہے کہ ٹرین حادثے کی تحقیقات کررہے ہیں ذمہ داروں کو معاف نہیں کیا جائے گا جبکہ آئندہ تین سے چار روز میں حادثے کی رپورٹ بھی جاری کر دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اگرمیرے ضمیر پر ٹرین حادثات کا بوجھ ہوا تو استعفی بلاول بھٹو کے ہاتھ میں تھما دوں گا۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ لوگوں کے پیٹ میں درد ہے کہ ہم 136ٹرینیں کیوں چلا رہے ہیں اس وقت ملک میں 136مسافر ٹرینیں جبکہ55مال گاڑیاں چل رہی ہیں، ہم نے ریلوے کی آمدن میں اضافہ کیا ہے، مسافروں کی تعداد بڑھنے سے ریلوے کو 10ارب روپے کی اضافی آمدن جبکہ4ارب روپے خسارہ بھی کم ہو چکا ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارا ہدف مسافروں کی تعداد ایک کروڑ تک پہنچانا ہے، شیخ رشید نے کہا کہ ایم ایل ون منصوبے کے نتیجے میں ملک بھر میں 13ہزار ریلوے پل اور2800پھاٹک ختم ہو جائیں گے گل 2800ریلوے پھاٹکوں میں سے1500پر کوئی ملازم موجود نہیں ہوتا جو حادثات کا باعث بنتے ہیں۔



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…