اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

وزیر اعظم نے اسلام آباد میں نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

datetime 11  جولائی  2019 |

اسلام آباد( آن لائن)وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد کے زون 4میں نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کے تحت 18500مکانات کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ ڈیڑھ سال میں دس ہزار گھر بذریعہ قرعہ اندازی غریبوں کو دئیے جائیں گے۔

سکیم کاآغاز اسلام آباد کی دو کچی آبادیوں سے ہوگا جبکہ دائرہ کار پورے ملک تک بڑھایا جائے گا۔ جمعرات کے روز نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ منصوبے کے آغاز پر خوش ہوں حکومت کے پاس اتنا سرمایہ نہیں کہ اکیلے 50لاکھ گھربنا سکے اس لئے پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ ملکر گھروں کی تعمیر کی جائیگی۔ اسلام آباد کے زون فور میں ساڑھے اٹھارہ ہزار مکانات کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے جس میں ڈیڑھ سال کے عرصے میں دس ہزارگھر بذریعہ قرعہ اندازی غریبوں کو دئیے جائیں گے۔ حکومت زمین فراہم کرے گی جبکہ نجی شعبہ مکانات کی تعمیر کیلئے سرمایہ کاری کرے گا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا کے دیگر ممالک میں بینک گھر بنانے کیلئے قرض دیتے ہیں۔ بھارت، ترکی، ملائشیا سمیت دیگر ممالک میں بھی اس طرح کی سکیمیں کامیاب رہی ہیں جبکہ پاکستان میں گھروں کی تعمیر کیلئے بینکوں کے قرض دینے کی شرح انتہائی کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کا آغاز اسلام آباد کی دو کچی آبادیوں سے کیا جارہا ہے جبکہ اسکا دائرہ کار پورے ملک تک بڑھایا جائیگا۔



کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…