کابل(این این آئی)افغانستان کے صدر اشرف غنی نے ایک مرتبہ پھر طالبان کو حکومت کے ساتھ مذاکرات کا مشورہ دیتے ہوئے کہاہے کہ اب افغانستان میں امن کے لیے صحیح وقت ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کابل میں یورپی یونین انسداد دہشت گردی کانفرنس میں اشرف غنی نے کہا کہ حقیقت پر مبنی امن کے لیے گزشتہ 18
برس میں ٹھیک وقت نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ اگر یہ وقت ہاتھ سے نکل گیا تو نقصان کی ذمہ داری بڑی ہوگی۔اشرف غنی نے طالبان اور افغان حکومت کے دوران دوطرفہ مذاکرات پر زور دیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم دونوں ایک دوسرے کے خلاف ہیں۔اشرف غنی نے ایک مرتبہ پھر طالبان کو حکومت کے ساتھ مذاکرات کا مشورہ دیا۔