اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

ہری پور, مسافر بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی،16 مسافر شدید زخمی

datetime 3  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہری پور(نیوزڈیسک)ٹیکسلا سے ہری پور آنے والی مسافر بس حطار دوہریاں کے قریب تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی حادثہ کے نتیجے میں بس میں سوار سولہ مسافر شدید زخمی ہو گے زخمیوں میں سے تین کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہری پور ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال سمیت دیگر ہسپتالوں میں ریفر کیا گیا ہے بس ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا پولیس نے حادثہ کی رپورٹ درج کرکے مزید تفتیش شروع کرد ی ہے گزشتہ روز ٹیکسلا سے ہری پور آنے والی مسافر بس 2630تیز رفتاری کے باعث حطار کے قریب دوہریاں کے مقام پر موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گئی جس کے نتیجے میں بس میں سوار سولہ کے قریب مسافر شدید زخمی ہوگے مسافروں میں زیادہ تعداد حطار فیکٹریوں میں کام کرنے والے مزدوروں کی ہے جوکہ صبح اپنے ڈیوٹیوں پر مختلف فیکٹریوں میں جا رہے تھے حادثہ کے نتیجے میں زخمیوں میں سے پانچ کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے مقامی افراد ریسیکیو اداروں نے طبی امداد کے لیے ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال سمیت دیگر ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے پولیس کے مطابق مسافر بس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے تاہم حادثہ کی ابتدائی رپورٹ درج کرکے مزید تفتیش کر رہے ہیں زخمیوں میں حاجی سلام ،فخر عالم ،سعید خان ،عبدا سمیع ،کالا خان ،فضل داد ،تیمور خان ،دیگر شامل ہیں حادثہ کے نتیجے میں مسافر بس مکمل طور پر تباہ ہو گئی عینی شاہدین کے مطابق حادثہ بس کی ڈرائیور کی مبینہ غفلت کے باعث پیش آیا ہے بس الٹنے سے پہلے ہی ڈرائیور بس سے چھلانگ لگا کر خود کو بچانے میں کامیاب ہو گیا اور موقع سے فرار ہوکر غائب ہو گیا



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…