ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان کا تمام سیاسی جماعتوں کو بڑا چیلنج

datetime 3  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دیامر /چلاس(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ تمام جماعتوں کو چیلنج ہے .بلدیاتی انتخابات کیلئے جو حلقہ کہیں گے کھول دیں گے .مسلم لیگ (ن )گلگت بلتستان میں ہونیوالے انتخابات میں عوام کا ضمیر خریدنا چاہتی ہے . قومی لیڈر بننے کی خواہش رکھنے والے سیاست دان بزدل ہیں ¾عوام حکومت سے پیسے ضرور لیں مگرووٹ بلے کو ہی دیں .اصل تبدیلی بلدیاتی نظام کے تحت ہی آئے گی ضلع دیامر کے علاقے استور میں انتخابی جلسے سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں تمام چوروں اور لٹیروں نے پی ٹی آئی کو شکست دینے کیلئے اتحاد بنایا مگر انہیں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔ عمران خان نے کہا کہ قومی لیڈر بننے کی خواہش رکھنے والے سیاست دان بزدل ہیں اسی لیے گلگت بلتستان میں جاری انتخابی مہم میں شرکت کرنے سے خوف کھاتے ہیں۔ عمران خان نے کہاکہ خیبرپختونخوا کی پولیس دیگر صوبوں کی پولیس سے بہتر ہے، خیبر پختونخوا حکومت نے تعلیم پر سب سے زیادہ روپے خرچ کیے ، اصل تبدیلی تب آتی ہے جب بلدیاتی نظام آتا ہے ۔ تعلیم حاصل کرنے والی قومیں ہی ترقی کرتی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ 2013 کے الیکشن میں تمام جماعتوں نے کہا کہ دھاندلی ہوئی ۔ فوج کی نگرانی میں دوبارہ الیکشن کرانے کے لیے تیار ہیں۔ ہم وہ پاکستان بنانا چاہتے ہیں جہاں ہر کسی کو انصاف ملے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے تعلیم پر سب سے زیادہ روپے خرچ کیے۔ مسلمانوں نے علم کی بنا پر 700 سال تک دنیا پر حکمرانی کی۔ عمران خان نے کہا کہ اصل تبدیلی تب آتی ہے جب بلدیاتی نظام ہوتا ہیں،جمہوریت کی بنیاد بلدیاتی نظام میں ہے،انہوںنے کہاکہ میں نے نوازشریف سے چار حلقے کھولنے کو کہا۔نوازشریف نے نہیں کھولے،تمام جماعتوں کو چیلنج ہے،کے پی کے جو حلقہ کہیں گے کھول دوں گامیں نے دھاندلی نہیں کی،اس لئے کوئی خوف نہیں چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ آج پھرکہتا ہوں کہ 2015الیکشن کا سال ہے۔ عمران خان نے کہاکہ گلگت بلتستان کو اللہ تعالیٰ نے بہت وسائل دیئے، گلگت بلتستان میں تعلیم نہیں ہم نے صوبے میں تعلیم پر سب سے زیادہ روپے خرچ کیے، مسلمانوں نے علم کی بنا پر 700 سال تک دنیا پر حکمرانی کی .اصل تبدیلی تب آتی ہے جب بلدیاتی نظام آتا ہے، تعلیم حاصل کرنے والی قومیں ہی ترقی کرتی ہیں۔ عمران خان نے کہاکہ2013 کے الیکشن میں تمام جماعتوں نے کہا کہ دھاندلی ہوئی، مگر ہم اب بھی یہ کہتے ہیں کہ فوج کی نگرانی میں دوبارہ الیکشن کرائیں جائیں جس کیلئے ہم تیار ہیں،چلاس کے لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ انصاف کا تقاضہ ہے کہ چلاس کے لوگوں کو مالکانہ حقوق دیئے جائیں، ملک میں عدل و انصاف کا نظام اور غربت کا خاتمہ چاہتے ہیں، ملک میں ہر ظالم کا مقابلہ کر کے دکھاو ¿ں گا، انہوں نے کہا کہ ن لیگ چلاس والو کے ضمیر خریدنے کی کوشش کریگی، پیسے ضرور لینا مگر ووٹ بلے کو دینا۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…