پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

یہ واحد حکومت ہے جو تعویزوں اور جادو ٹونے پر چل رہی ہے،حیرت انگیز دعویٰ کر دیا گیا

datetime 8  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر (آن لائن)پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ خدا کی قسم یہ ایک دن کی بھی مار نہیں ہیں ۔ یہ واحد حکومت دیکھی ہے جو تعویزوں اور جادو ٹونے پر چل رہی ہے ۔ مریم نواز کا جلسہ عالمی سطح پر کامیاب ہو گیا ہے ۔ ہر بچہ جانتا ہے کہ یہ دباؤ میں ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار خورشید شاہ نے سوموار کے روز ایک تقریب میں شرکت کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے لیکن تنخواہ میں کوئی اضافہ نہیں ۔ حکومت تاجروں پر

ٹیکس لگاتی ہے اور تاجر عوام سے پیسہ نکال رہے ہیں ۔کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے جھوٹے وعدے کئے یہ لوگ صرف یوٹرن کے ماہر ہیں ۔ پہلے کہتے تھے کہ ہم کنٹینر دیں گے اب کیا ہو گیا ایک بچی سے ڈر رہے ہوں ۔ مریم نواز کا جلسہ عالمی سطح پر کامیاب گیا ہے اور ہر بچہ جانتا ہے کہ یہ لوگ دباؤ میں ہیں ۔یہ واحد حکومت دیکھی ہے جو تعویزوں اور جادو ٹونوں پر چل رہی ہے اب ان کی نظریں عدالت پر ہیں لیکن ہمیں یقین ہے کہ سچ اور حق کا بول بالا ہو گا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…