مریم نواز کی جانب سے پیش کی جانیوالی ویڈیو بنانے والا”ناصر بٹ“ کون ہے اور اب تک کیا کرتا رہاہے؟ حیرت انگیز انکشافات

6  جولائی  2019

لاہور(این این آئی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مریم نواز کی جانب سے جاری کی گئی مبینہ آڈیو،ویڈیو ٹیپ کو قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ یہ کسی ایک جج پر نہیں پوری عدلیہ پر حملہ ہے،یہ ہائیکورٹ سے رجوع کرتے وقت کیوں پیش نہ کی گئی؟، اس کے ذریعے ہمدردیاں سمیٹنے اور (ن)لیگ کی گرتی ساکھ کو بچانے کی بھونڈی کوشش کی گئی لیکن یہ ناکام ہو گی،

پہلی بات تو یہ ہے کہ کسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اسے ٹیپ کرنا قانونا جرم ہے، لیکن ہم اس تفصیل میں بعد میں جائیں گے، اس مبینہ آڈیو،ویڈیو ٹیپ کا فرانزک آڈٹ ہوگا اور دیکھا جائے گا کہ جج اور اداروں کے حوالے سے جو باتیں کی گئیں ان کی سچائی کیا ہے، مبینہ آڈیو، ویڈیو ٹیمپرڈ ہے یا سچ ہے یہ فرانزک آڈٹ میں سامنے آجائے گا، ہم قوم سے کچھ نہیں چھپائیں گے، شہباز شریف بے بسی کی تصویر بنے اپنی بھتیجی کے پہلو میں بیٹھے ہوئے تھے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مبینہ آڈیو،ویڈیوٹیپ میں جج کے ساتھ نظر آنے والے ناصر بٹ کے حوالے سے انہوں نے دعویٰ کیا کہ ناصر بٹ مشہور زمانہ قاتل، مفرور اور غنڈہ گینگ کا سرغنہ ہے، وہ پانچ افراد کوقتل کرنے کے بعد 302 کے مقدمہ میں فرار ہوا تھا، مفرور قاتل، مافیا اور منشیات فروشوں کا نیٹ ورک تھا جس نے سیاست کو ڈھال بنایا۔20 سال ناصر بٹ لندن میں مفرور رہا اور ظل سبحانی کے گارڈ کے فرائض انجام دیتا رہا، راج کماری نے ظل سبحانی کے باڈی گارڈ کے کردار کو بے نقاب کردیا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں آل پاکستان انجمن تاجران کے عہدیداران سے ملاقات سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مریم نوازنے معزز جج کے حوالے سے ویڈیو جاری کرکے اداروں کو بدنام کرنے کی مذموم سازش کی، ایسے اقدامات بغض پاکستان اور ملک سے عداوت کے مترادف ہے، مریم نواز نے جج پر الزام لگا کر باشعور عوام کی ہمدردیاں سمیٹنے کی بھونڈی کوشش ہے،

میڈیا پر تماشہ لگانے کے بجائے ٹیپ عدالت میں لے کر جائیں اور اگر دامن صاف ہے تو شریف خاندان کے تمام افراد کو پاکستان بلائیں اور عدالتوں میں پیش ہوں،بھتیجی نے اپنے چچا کو بلڈوز کرکے قوم کے اعصاب کے ساتھ کھیلا اور ملک کے باشعور لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔ نوازشریف جیل میں اور باقیات مریم صفدر کی شکل میں ایک ٹیپ لے کر آئیں لیکن ان کی ٹیپ کی ہانڈی بیچ چوراہے میں پھوٹ گئی۔فردوس عاشق کے مطابق شہبازشریف کے داماد علی عمران اور صاحبزادے ملک سے باہر ہیں،

شہبازشریف اپنے داماد اور صاحبزادے کو عدالت میں پیش کرکے بے گناہی ثابت کریں۔ جب پوچھا جاتا ہے کہ کروڑوں ڈالر آئے کیسے اور باہر کیسے گئے تو کہتے ہیں پتا نہیں۔انہوں نے کہا کہ قیامت کی نشانی ہے کہ باپ کہتا ہے بچوں سے پوچھیں اور بچے کہتے ہیں باپ سے پوچھیں، سونے کا چمچہ لے کر آنکھ کھولنے والی والد اور منتخب وزیراعظم کو جیل میں ڈالنے کا شکوہ کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں کی عیاشیوں کی قیمت آج عام پاکستانی چکا رہا ہے، یہ معیشت کو زہر کے ٹیکے لگاتے رہے اور آج بوجھ غریب عوام کو اٹھانا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو راستے سے ہٹانے کے لیے 2 کیسز اور 32 ایف آئی آرز درج کی گئیں لیکن عمران خان ملک چھوڑ کرگئے نہ ہی انہوں نے عدالتوں پر حملے کرائے، عمران خان نے باہر پیسا کمایا اور ملک میں لاکر عدالت میں تمام ثبوت دئیے جس کے بعد انہیں عدالت سے صادق اور امین کا سرٹیفکیٹ ملا۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اجازت کے بغیر اس طرح کی ویڈیو یا آڈیو ریکارڈنگ غیر قانونی ہے، مریم نواز شریف نے قوم کو گمراہ کرنیکی کوشش کی، ہم پوچھتے ہیں یہ مبینہ آڈیو،ویڈیو اس وقت کہاں تھی جب ہائیکورٹ میں آپ گئے،

آپ نے اس مبینہ ویڈیو سے (ن) لیگ کی ڈوبتی کشتی اور ساکھ کو سہارا دینے کی کوشش کی یہ ہر بار ناکام ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ آپ نے ایک جج پر نہیں بلکہ پوری عدلیہ پر حملہ کیا ہے، آپ نے انصاف دینے والے اداروں کو اپنے مفاد کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کی اور ان پر انگلیاں اٹھا دیں۔ پاکستان تحریک انصاف ن لیگ کی طرف سے جاری کردہ آج کی ویڈیو کی مذمت کرتی ہے۔ن کا کہنا تھا کہ ہم وہ نہیں ہیں کہ جسٹس قیوم کی جو ٹیپیں مارکیٹ میں لائی گئیں جو پوری قوم نے سنیں جس میں شہباز شریف جج کو ہدایات دے رہے تھے کہ اسے اتنی نہیں اتنی سزا دو،

ہماری حکومت نے سپریم کورٹ کے ججز کو بھاگنے پر مجبور نہیں کیا، سپریم کورٹ کے دروازے توڑنے والی جماعت آج قانون کی بات کر رہی ہے، دوسروں پر الزام لگانے والوں کے اپنے چہرے داغدار ہیں، مریم نواز ٹیپس کو عدالتوں میں لے جا کر اپنی بے گناہی ثابت کریں۔انہوں نے کہاکہ بینظیر بھٹو اور ذوالفقار علی بھٹو پر آپ کے والد نے جو الزامات لگائے اور ان کو جیل بھجوایاوہ بھی سب کے سامنے ہیں، آپ پر جو مقدمات یہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے نہیں بنائے بلکہ جن کے ساتھ آ پ نے میثاق جمہوریت کیا انہوں نے ہی یہ مقدمات بنائے جن کی سزا اآپ بھگت رہے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ظل سبحانی اور انکے خاندان نے ملک کو اس نہج پر پہنچایاہے اور شہباز شریف ہارے ہوئے جواری کی طرح اس کے پاس بیٹھے ہیں،اور ایسے ہی اوچھے ہتھکنڈوں کی وجہ سے بھتیجی نے اپنے چچا کو کونے میں لگا دیا، شہباز شریف آج بے بسی کی تصویر بنے بیٹھے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کا بیڑا غرق کر کے لندن میں عیاشی کرنے والا اسحق ڈار، شہباز شریف کا داماد، ان کا بیٹا سلمان شہباز ملک سے باہر بیٹھے ہیں،یہ لوگ پاکستان میں آ کر اپنی بے گناہی کیوں ثابت نہیں کرتے،یہ لوگ ابھی بھی بے گناہ ہیں تو مقدمات کا سامنا کیوں نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو پتہ ہونا چاہیے کہ نیب میں یہ لوگ کیا بول کر آئے،

شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے جب پوچھا جاتا ہے کہ پیسے کہاں سے آئے، منی ٹریل اور ٹی ٹی کے ذریعے پیسے کیسے آئے جس پر سابق وزیراعلیٰ کہتے ہیں کہ میں کچھ نہیں جانتا اس پر آپ میری فیملی یا میرے بچوں سے پوچھیں،بیٹا کہتا ہے کہ یہ تفصیلات آپ میرے والد سے پوچھیں کیا یہ قیامت کی نشانی نہیں ہے۔تاجروں کے سوال پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ تاجروں کے تحفظات دور کریں گے، چیئر مین ایف بی آر شبر زیدی گورنر ہاؤس میں تاجروں سے ملیں گے، تمام مسائل حل کریں گے، تاجروں کی ایک ایک بات سنیں گے اور اس پر ورک آؤٹ کریں گے۔ مینو فیکچررز، ٹریڈرز پر جو بوجھ آیا اس کا حل نکالیں گے اور سب کو یقین دلاتے ہیں حکومت تاجروں کیساتھ لے کر چلے گی۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…