واشنگٹن(آن لائن)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف )نے ارجنٹائن کیلئے قرض فراہمی کے میگا پروگرام کے تحت 5.4 ارب ڈالر کی نئی قسط کی منظوری دیدی ہے، جون 2018 ء میں منظور کردہ اس 50 ارب ڈالر مالیت کے قرض پروگرام کا مقصد ملکی معیشت کو سہارا دینا ہے۔ادارے کے قائم مقام سربراہ ڈیوڈ لپٹن نے کہا کہ بورڈ کا
اجلاس 12 جولائی کو ہوگا جس میں ارجنٹائن کی اقتصادی شرح نمو اور دیگر امور کا جائزہ لے کر اس کی باقاعدہ منظوری دی جائیگی۔انھوں نے کہا کہ ارجنٹائن کے حکام کے اصلاحاتی اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں، حکومت نے آئی ایم کیساتھ طے کردہ اہداف کے حصول میں بڑی حد تک کامیابی حاصل کرلی ہے۔