پیر‬‮ ، 30 مارچ‬‮ 2026 

اندھے ہو ،کیا تمہیں نظر نہیں آتا۔۔احتساب عدالت سے واپسی پر گاڑی کا دروزہ لگنے پر حمزہ شہباز برہم،پولیس اہلکارکو دھکا دے دیا

datetime 5  جولائی  2019 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)احتساب عدالت میں رمضان شوگر ملز کیس کے مقدمے میں نامزد ملزم شہباز شریف اور حمزہ شہباز عدالت میں پیش ہوگئے۔ عدالت کے باہر پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور غیر متعلقہ افراد کا داخلہ روک دیا گیا ہے۔مسلم لیگ (ن) کے کارکنان کی بڑی تعداد عدالت کے باہر موجود ہے۔میڈیا ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ

رمضان شوگر ملز کیس میں گرفتار اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز گاڑی کا دروازہ لگنے پر غصّے میں آ گئے اور اس غلطی کا سبب بنے والے اہلکار کو بُرا بھلا کہنے کے بعد اُسے پیچھے کو دھکا دے دیا۔ دریں اثنا مسلم لیگ ن کے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ کے خلاف جب کچھ نہ ملا تو منشیات کا مقدمہ ڈال دیا حکومت ایسے بیچ نہ بوئے جس کا کاٹنا مشکل ہوجائے ان خیالات کا اظہار حمزہ شہباز نے جمعہ کے روز احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے رانا ثناء اللہ کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھی نس چوری اور منشیات کے مقدموں کا سلسلہ بند نہیں ہوسکا حکومت کو سیاسی انتقام سے بالا تر ہوکر سامنے آنا چاہیے رانا ثناء اللہ کے خلاف کچھ نہ ملا تو منشیات کا مقدمہ ڈال دیا گیا رانا ثناء اللہ اور میرا خاندان ایک ہی ہے حکومت ایسے بیج نہ بوئے جس کا کاٹنا مشکل ہوجائے اس کے علاوہ احتساب عدالت میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی ملاقات بھی ہوئی اور کمرہ عدالت میں حمزہ شہباز نے داخل ہوتے ہی اپنے والد سے مصافہ کیا اور دونون باپ بیٹے نے ایک دوسری کی خیریت دریافت کی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کے لیے واحد آپشن


بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…