بالی ووڈ چھوڑنے کے بعد زائرہ وسیم کا ایک اوراہم فیصلہ

3  جولائی  2019

ممبئی(این این آئی) مذہب کی خاطربالی ووڈ کو خیرباد کہنے والی اداکارہ زائرہ وسیم نے اپنی آخری فلم سے متعلق اہم فیصلہ کیا ہے۔دو ورزقبل دنگل اسٹار 18 سالہ زائرہ وسیم نے بالی ووڈ چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس فیلڈ میں کام کرنے کی وجہ سے ان کا ایمان خطرے میں پڑرہا ہے اور وہ بہت خاموشی سے اپنے مذہب سے دور ہوتی جارہی ہیں لہٰذا وہ بالی ووڈ چھوڑرہی ہیں۔زائرہ کے اس فیصلے پر لوگوں کا ملا جلا ردعمل سامنے آرہا ہے تاہم زائرہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ اپنے فیصلے پر قائم ہیں۔ زائرہ بالی ووڈ میں اب تک صرف دو فلموں ’’دنگل‘‘ اور ’’سیکرٹ سپراسٹار‘‘ میں نظر

آئی ہیں اور ان کی تیسری فلم ’’دی اسکائی ازپنک‘‘ اکتوبر میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی جس میں وہ اداکارہ پریانکا چوپڑا اورفرحان اختر کے ساتھ نظر آئیں گی۔زائرہ کے شوبز کو خیرباد کہنے کے بعد ’’دی اسکائی از پنک‘‘ ان کی بالی ووڈ میں آخری فلم ہوگی تاہم انہوں نے اپنی آخری فلم کی تشہیری مہم میں حصہ لینے سے انکارکردیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق زائرہ نے فلم میکرز سے درخواست کی ہے کہ وہ انہیں فلم کی تشہیری سرگرمیوں سے باہررکھیں جو اگست کے آخر میں شروع ہورہی ہیں۔ واضح رہے کہ فلم میں زائرہ وسیم پریانکا چوپڑا اورفرحان اخترکی بیٹی کا کردار ادا کررہی ہیں۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…