لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سری لنکا سے ٹیسٹ سیریز کے لئے گرین شرٹس کے اسکواڈ کااعلان آج ( بدھ ) کو متوقع ہے ،سلیکٹرز اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد کیلئے ٹیسٹ فارمیٹس کے بند دروازے کھولنے پر غور کر رہے ہیں،آف اسپنر سعید اجمل کے اس ٹور کے لیے بھی منتخب ہونے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے، بنگلہ دیش کے خلاف کھیلنے والے نوجوان اوپنر سمیع اسلم کو بھی دورہ سری لنکا میں سائیڈ لائن ہونا پڑے گا، تیسرے اوپنر کی جگہ کے لیے خرم منظور اور شان مسعودمیں سے کسی ایک کا انتخاب کیا جائے گا۔ اس حوالے سے چیف سلیکٹر ہارون رشید کا کہنا ہے کہ راحت علی اور احسان عادل کی میڈیکل رپورٹس ملتے ہی اسکواڈ کا اعلان کردیا جائے گا۔اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد کیلئے سلیکٹرز ٹیسٹ فارمیٹس کے دروازے بھی کھولنے پر غور کر رہے ہیں۔ احمد شہزاد کو ورلڈ کپ کے بعد ہیڈ کوچ وقار یونس اور مصباح الحق کی رپورٹ پر ٹیم سے باہر کردیا گیا تھا مگرشاہد آفریدی انھیں ٹی ٹونٹی ٹیم میں شامل کرانے میں کامیاب رہے تھے۔ انھیں زمبابوے سے سیریز کے ون ڈے اسکواڈ میں رکھا گیا مگر کوئی میچ نہ کھیل سکے۔ اب احمد شہزاد کو سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ میں بھی شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ چیف سلیکٹر ہارون رشید نے کہا کہ احمد شہزاد 2014ءمیں ٹیسٹ میچز میں پاکستان کے بہترین بیٹسمین ثابت ہوئے۔ انہوں نے اپنی آخری اننگز میں نیوزی لینڈ کے خلاف بڑی سنچری سے ٹیم کی کامیابی میں کردار ادا کیا تھا۔ اب وہ سلیکشن کیلئے کلیئر ہوچکے جہاں تک ڈسپلنری معاملات ہیں ان سے بورڈ اور ٹیم مینجمنٹ کو نمٹنا ہے۔فاسٹ بولرز راحت علی اور احسان عادل کے بارے میں میڈیکل پینل کی رپورٹس کا انتظار ہے، مصباح الحق اور یونس خان پہلے ہی نیشنل اکیڈمی میں دیگر نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ ٹریننگ میں مصروف ہیں۔ ہارون رشید نے کہا کہ سری لنکا ایک مشکل حریف ہے اس کے باوجود فاسٹ بولر محمد عرفان کو صرف محدود اوورز کے میچزمیں ہی کھلایا جائے گا۔ سہیل خان کو کمر کی تکلیف سے نجات کے لیے مزید وقت درکار ہے۔بنگلہ دیش کے خلاف کھیلنے والے نوجوان اوپنر سمیع اسلم کو بھی دورہ سری لنکا میں سائیڈ لائن ہونا پڑے گا، تیسرے اوپنر کی جگہ کے لیے خرم منظور اور شان مسعودمیں سے کسی ایک کا انتخاب کیا جائے گا۔ آف اسپنر سعید اجمل کے اس ٹور کے لیے بھی منتخب ہونے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔
سری لنکا سے ٹیسٹ سیریز ،ٹیم میں کون کون شامل ہوگا،جانیئے اس رپورٹ میں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش کا سسٹم داخل
-
سپریم کورٹ نے زیادتی کے مقدمہ کو زنا بالرضا میں تبدیل کر دیا، سزا میں کمی
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
سونے کی قیمت میں زبردست کمی
-
وہ 6 عام غذائیں جن سے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے
-
چلتی موٹر سائیکل پر نازیبا حرکت کرنے والا پولیس افسر کا بیٹا پکڑا گیا
-
ڈی ایس پی کے ہاتھوں اہلیہ اور بیٹی کا قتل پولیس افسران کیلیے نئی مشکل بن گیا
-
گرین کارڈ لاٹری پروگرام کے حوالے سے بڑااعلان
-
عام تعطیل کا اعلان















































