روینہ ٹنڈن نے بالی ووڈ چھوڑنے پر زائرہ وسیم کو کیا قرار دیدیا زائرہ وسیم باوقار طریقے سے بالی ووڈ چھوڑ کر جائیں اور۔۔ بھارتی معروف اداکارہ نوجوان مسلمان اداکارہ پر برس پڑیں

2  جولائی  2019

ممبئی(این این آئی) ماضی کی مشہور بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے نوجوان مسلمان اداکارہ زائرہ وسیم کو بالی ووڈ چھوڑنے پر نا شکرا قرار دے دیا۔روینہ ٹنڈن نے ٹویٹر پر نیشنل ایوارڈ یافتہ فلم ’دنگل‘ کی اداکارہ زائرہ وسیم کے بالی ووڈ سے کنارہ کشی کے اعلان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ

اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ صرف دو فلمیں کرنے والی اس فلمی صنعت کی ناشکری اداکارہ ہے جسے اس نے سب کچھ دیا، صرف یہی کہہ سکتی ہوں کہ وہ باوقار طریقے سے جائیں اور اپنے فضول خیالات اپنے ہی پاس رکھیں۔روینہ ٹنڈن میں اپنی دوسری ٹویٹ میں زائرہ وسیم پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی فلم انڈسٹری سے محبت کے ساتھ کھڑی ہوں، جس نے ہر ایک کو تمام تر مواقع فراہم کیے ہیں، اس سے باہر جانا آپ کا اپنا انتخاب ہے تاہم (فلم انڈسٹری میں رہنے پر) دیگر لوگوں کی تذلیل نہ کی جائے، اس فلمی صنعت میں سب شانہ بشانہ کھڑے ہیں جہاں مذہب، رنگ نسل اور علاقے کا کوئی امتیاز نہیں رکھا جاتا۔واضح رہے کہ نیشنل ایوارڈ یافتہ اداکارہ زائرہ وسیم نے گزشتہ روز اچانک بالی ووڈ سے قطع تعلق کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ 5 سال پہلے میں نے بالی ووڈ میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا جس نے میری زندگی کو ہمیشہ کے لیے بدل کر رکھ دیا۔زائرہ وسیم نے یہ بھی کہا تھا کہ تاہم اب بالی ووڈ میں کام کرنے کی وجہ سے ان کا ایمان خطرے میں پڑ رہا ہے اور اللہ ہمیں ہمارے ایمان کو مضبوطی سے قائم رکھنے والا بنائے اور ہمیں ان لوگوں جیسا بنائے جو اس کی یاد میں مصروف رہتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…