ابوظہبی(آن لائن)متحدہ عرب امارات کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ ایمرجنسی گاڑیوں کو راستہ نہ دینے پر 3 ہزار درہم تک جرمانہ ہوگا اور 30 دن تک گاڑی محکمہ ٹریفک کی تحویل میں ہوگی۔ عرب میڈیاکیمطابق ٹریفک قانون کے بموجب ایمرجنسی گاڑیوں، ایمبولینس، پولیس اور سرکاری جلوس کی گاڑیوں کو ترجیحی بنیاد پر راستہ دینا ضروری ہے۔راستہ نہ دینے پر
3 ہزار درہم جرمانہ اور 30دن تک گاڑی سرکاری تحویل میں ہوگی، 6 ٹریفک پوائنٹ بھی کٹ جائیں گے۔ اس قانون پر عمل درآمد یکم جولائی 2019ء سے کردیا جائیگا۔اماراتی وزارت داخلہ نے اس حوالے سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ اس پابندی کا مقصد ٹریفک سلامتی کو یقینی بنانا ، روڈ سکیورٹی کو منظم کرنا ، ٹریفک حادثات سے شہریوں کو بچانا ہے۔