پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان اسٹاک مارکیٹ گذشتہ ہفتہ سرمایہ کاروں کیلئے ڈراؤنا خواب بن گیا،انڈیکس میں بڑی کمی، اربوں روپے ڈوب گئے

datetime 29  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک مارکیٹ گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر مندی کی لپیٹ میں رہی،کے ایس ای100انڈیکس 1200پوائنٹس گھٹ گیا جس کے سبب انڈیکس 35ہزاراور 34ہزار پوائنتس کی دو نفسیاتی حد سے نیچے گر گیا،مندی کی وجہ سے مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے176ارب روپے ڈوب گئے اور سرمائے کا مجموعی حجم 70کھرب روپے سے گھٹ کر68کھرب روپے کی سطح پر آگیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کاروبارکا آغاز مندی کیساتھ اور اور اسٹاک مارکیٹ مسلسل 4دن مندی کی زد میں رہی جس کی وجہ سے کے ایس ای100انڈیکس 1350.82پوائٹس لوز کر گیا تاہم کاروباری ہفتے کے آخری دن تیزی سے انڈیکس نے 127.15پوائنتس ریکور تو کر لئے مگر مجموعی طورپر مارکیٹ مندی کا شکار دیکھی گئی۔ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں مند ی کی لہر غالب آنے سے انڈیکس 1223.67پوائنٹس گھٹ گیا جس سے انڈیکس 35125.25پوائنٹس سے کم ہو کر 33901.58پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح کے ایس ای  انڈیکس میں 751.89پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 1631.77پوائنٹس سے کم ہو کر15879.88پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس25622.70پوائنتس سے کم ہو کر 24986.05پوائنٹس ہو گیا۔کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں  1کھرب76 ارب27 کروڑ85 لاکھ88 ہزار 478روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 70کھرب 63ارب 57کروڑ93 لاکھ 71ہزار 197روپے سے گھٹ کر68 کھرب 87ارب 30کروڑ7 لاکھ 82ہزار719 روپے ہو گیا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 35194.64پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم مندی کے سبب انڈیکس ایک موقع پر 33408.00پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بھی دیکھا گیا تھا۔

گذشتہ ہفتے مارکیٹ میں زیادہ سے زیادہ6ارب روپے مالیت کے 21کروڑ39لاکھ9ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم 2ارب پے مالیت کے 7کروڑ87لاکھ64ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر 1693کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے612کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،952میں کمی اور129کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے کے الیکٹرک لمیٹڈ،فوجی سیمنٹ،میپل لیف سیمنٹ،یونٹی فوڈز،بینک آف پنجاب،ڈی جی کے سیمنٹ،پاک الیکٹرون،ورلڈ کال ٹیلی کام،ٹی پی ایل کارپوریشن لمیٹڈ،عائشہ اسٹیل،چیرٹ سیمنٹ،سوئی سدرن گیس کمپنی،فوجی فرٹیلائزر،سلک بینک،نشاط چونیاں،پاک نٹر نیشنل بلک،حبیب بینک لمیٹڈ،گورتھ فنڈزاور نیشنل بینک آف پاکستان سر فہرست رہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…