جمعرات‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2026 

ڈالر کے سامنے پاکستانی روپیہ بدترین گراوٹ کا شکار،ایک ہی ہفتے میں نیا ریکارڈ بن گیا

datetime 29  جون‬‮  2019 |

کراچی (این این آئی) گذشتہ ایک ہفتے کے دوران ڈالر کے سامنے پاکستانی روپیہ بدترین گراوٹ کا شکار رہا جس کی وجہ سے سے ڈالر سمیت دیگر غیر ملکی کرنسیوں کی قدرروپے کے مقابلے3روپے سے تقریبا  5روپے تک بڑھ گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر2.83روپے مہنگا ہو گیا

جس سے ڈالر کی قیمت خرید 156.97روپے سے بڑھ کر159.50روپے اور قیمت فروخت 157.17روپے سے بڑھ کر160روپے پر جا پہنچی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں زیر تبصرہ مدت میں ڈالر کی قدر میں 4.30روپے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 156روپے سے بڑھ کر159.50روپے اور قیمت فروخت156.70روپے سے بڑھ کر161روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران یورو کی قدر 3روپے بڑھ گئی جس کے بعد یورو کی قیمت خرید176.80روپے سے بڑھ کر 179روپے اور قیمت فروخت 179روپے سے بڑھ کر182روپے ہو گئی اسی طرح3.60روپے کے نمایاں اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت کرید 197.50روپے سے بڑھ کر 200روپے اور قیمت فروخت199.90روپے سے بڑھ کر203.50روپے کی بلند سطح پر جا پہنچی۔فاریکس رپورت کے مطابق ہفتہ کو مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر او برطانوی پونڈ کی قدر میں استحکام رہا تاہم یورو کی قدر میں 50پیسے کی کمی واقع ہوئی۔  گذشتہ ایک ہفتے کے دوران ڈالر کے سامنے پاکستانی روپیہ بدترین گراوٹ کا شکار رہا جس کی وجہ سے سے ڈالر سمیت دیگر غیر ملکی کرنسیوں کی قدرروپے کے مقابلے3روپے سے تقریبا  5روپے تک بڑھ گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر2.83روپے مہنگا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 156.97روپے سے بڑھ کر159.50روپے اور قیمت فروخت 157.17روپے سے بڑھ کر160روپے پر جا پہنچی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…