جمعہ‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

 5ہزار  کانوٹ 15 اور 25 ہزار کے بانڈز ختم  کر دئیے جائیں،ملک ریاض   نے ملک کے معاشی حالات ٹھیک کرنے کیلئے 10 اہم تجاویز پیش کردیں 

datetime 29  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) بحریہ ٹاؤن  کے سربراہ  ملک ریاض نے کہا ہے کہ کرپشن ختم کرنے کے لئے 5ہزار  کانوٹ 15 اور 25 ہزار کے بانڈز ختم  کر دیے جائیں  معیشت ٹھیک   کرنے  کے لئے لوگوں کو روز گار دیا جائے نجی ٹی وی سے  گفتگوکرتے ہوئے  ملک ریاض نے کہا ہے کہ حکومت نے ایک بار معیشت کو دستاویزی  گرنے کی کوشش کی اور اداروں کی جانب سے لوگوں کو خوفزدہ کیا گیا معیشت  کو ٹھیک کرنے کے لئے لوگوں کو روز گار دیا جائے روز گار  کے مواقع  فراہم  کیے بغیر  ملک ترقی نہیں کر سکتا  انہوں نے کہا کہ کرپشن کے

خاتمے کے لئے 5 ہزار کا نوٹ ختم کر دیں 15 اور 25  ہزار کے بانڈز بھی ختم  کر دیے جائیں  انہوں نے کہا کہ  حکومت رئیل سٹیٹ پر مقررہ ٹیکس لے حکومت رئیل سٹیٹ کو ایف بی آر کے حوالے نہ کرے صنعت کار سے مجموعی ٹیکس لیا جائے انکم ٹیکس نہ لیا جائے بیورو کریٹس کی جگہ ٹیکنو کریٹس کو لیا جائے  انہوں نے کہا کہ ہاؤسنگ  سکیم کے تحت ہزاروں  گھر تعمیر  کیے جائیں گے ہاؤسنگ سکیم تب کامیاب ہو گی جب ادارے تعاون کریں گے اگر ملک کو کامیاب بنانا ہے  تو ترقی یافتہ  ممالک  کے فارمولے اپنانے جائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…