منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

حکومت پرانے قرضوں کے سود کی وجہ سے مزید قرض لینے پر مجبور،ٹیکس شرح مزیدبڑھانے کا اعلان کردیا

datetime 28  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا ہے کہ ٹیکسز میں اضافہ ضروری ہے اور ہم 4 فیصد تک ٹیکس شرح کو بڑھائیں گے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں بجٹ سیشن کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ جان بوجھ کر معیشت کو مفلوج سابق دور نے کیا، ہماری حکومت نے کرنٹ خسارے کو پہلے 10 ماہ میں 30 فیصد کمی کی۔وزیر مملکت برائے ریونیو نے کہا کہ ٹیکسز میں اضافہ ضروری ہے، گزشتہ 10 سال میں ٹیکس میں صرف 2 فیصد اضافہ ہوا، اگر یہ شرح 4 فیصد تک نہ بڑھائی تو وفاقی حکومت بینک کرپٹ ہوسکتی تھی،

ہم 4 فیصد تک ٹیکس شرح کو بڑھائیں گے، سابق حکومتوں کے ایک لاکھ پر 5 ہزار ٹیکس لگایا ہم نے 2500 لگایا ہے۔حماد اظہر نے کہا کہ ہم پرانے قرضوں کے سود کی وجہ سے مزید قرض لینے پر مجبور ہیں، آٹا، گھی، پھلوں اور سبزیوں پر ہم نے کوئی ٹیکس نہیں لگایا، چینی پر ٹیکس نہ لگاتے تو شوگر مافیا کا الزام اپوزیشن عائد کردیتی۔تقریر کے دوران اپوزیشن کی مداخلت پر حماد اظہر جذباتی ہوگئے اور کہا کہ میں نے 13 تیرہ گھنٹے اس کمرے میں تقریریں سنیں مگر یہ آمریت کی پیداوار بات نہیں سنتے، یہ جنرل جیلانی، جنرل ضیاء اور جنرل ایوب کی پیداوار ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…