جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

نواز شریف کی ڈیل ہو گئی وہ جلد ملک سے باہر چلے جائیں گے،کس اہم ملک نے ڈیل میں اپنا کردار ادا کیا، سنسنی خیز انکشافات سامنے آ گئے

datetime 27  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک اہم اسلامی ملک کے پاس میاں نواز شریف کے بچے گئے اور اس ملک نے اہم کردار ادا کرتے ہوئے ڈیل کرا دی،12 ارب ڈالر کی ڈیل ہو گئی، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں اسرار رانا نے بتایا کہ انہوں نے ایک ملک سے رابطہ نہیں کیا تھا، میاں نواز شریف کی فیملی سعودی عرب اور قطر بھی گئے۔ انہوں نے کہاکہ کچھ دن پہلے میاں شہباز شریف بیماری کا بہانہ کرکے لندن گئے اور وہاں کچھ دن رہنے کے بعد وہ واپس آ گئے، یہ پیسوں کا بندوبست کرنے گئے تھے

ڈیل تو ایک عرصہ پہلے سے طے ہو گئی تھی، یہ کہہ رہے تھے کہ ہم پیسے دینے کو تیار ہیں لیکن جو شرائط تھیں وہ طے نہیں ہو رہی تھیں، یہ کہتے تھے کہ ہم پیسے دے دیں گے لیکن اعتراف جرم نہیں کریں گے، اس موقع پر اسرار رانا سے سوال کیاگیا کہ میں کسی کو این آر او نہیں دوں گا کسی سے ڈیل نہیں ہو گی تو پھر عمران خان والی وہ بات کدھر گئی کہ چوروں، ڈاکوؤں کو الٹا لٹکاؤں گا۔ اس پر اسرار رانا نے کہا کہ عمران خان نے تو نہ ڈیل کرنی ہے نہ این آر او، عمران خان جو بات کہہ رہا ہے بالکل ٹھیک کہہ رہا ہے، ڈیل انہوں نے نہیں کرنی، یہ ڈیل کہیں اور ہونی ہے یہ انٹرنیشنل پلیئرز کی ایک گیم ہے جس میں انٹرنیشنل پلیئر اپنے اثاثہ جات بچانے کے لیے کچھ بھی کرتے ہیں، میاں نواز شریف ایک انٹرنیشنل پلیئرز ہیں وہ امریکہ اور باقی لوگوں کے ایسیڈز ہیں، اسرار رانا نے کہا کہ ابھی قطر سے جو لوگ آئے انہوں نے تین ارب قطری روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا، کس مد میں کر گئے، کس چیز کے لیے کر گئے کوئی کلیئر نہیں ہے، جب اسرار رانا سے سوال کیا گیا کہ کیا یہ ڈیل کا حصہ ہے تو انہوں نے کہا کہ بالکل، انہوں نے کہا کہ قطر والے آئے اتنے جلدی میں اور گئے بھی عجلت میں، کیا کوئی معاہدہ ہوا، کیا کوئی ایم او یوز سائن ہوا، انہوں نے کہا کہ قطر کے علاوہ سعودی عرب سے رابطہ کیا گیا تھا لیکن سعودی عرب نے انکار کر دیا،

سعودی عرب سے میاں نواز شریف کے دونوں بیٹوں حسن اور حسین نواز نے رابطہ کیا تھا لیکن سعودی عرب نے اس کا حصہ بننے سے انکار کر دیا تھا کیونکہ شاہ سلمان اب نواز شریف کی نسبت عمران خان کے بہت قریب ہیں اور شاہ سلمان ذاتی طور پر عمران خان کو پسند کرتے ہیں، اسرار رانا نے بتایا کہ ترکی کے صدر طیب اردوان سے بھی شریف فیملی سے رابطہ کیا گیا، ترکی کے صدر کے شہباز شریف سے قریبی تعلقات ہیں، لیکن ترکی کے صدر نے اس معاملے پر خاموشی اختیار کی،

حکومت کو بھی اس کی اطلاعات تھیں کہ طیب اردوان سے بات کی گئی ہے لیکن طیب اردوان ایک ذہین آدمی ہیں انہوں نے اس بارے عمران خان سے کوئی بات نہیں کی۔ اسرار رانا سے سوال کیا گیا کہ پھر ڈیل کس ملک نے کروائی ہے اور کس نے کردار ادا کیا ہے، جس پر اسرار رانا نے کہا کہ ابھی قطر آیا ہے کچھ پیسے دے کر گیا ہے ابھی اس نے مزید پیسے دینے ہیں یہ 12 ارب ڈالر کی ڈیل ہے۔ اب دیکھ لیجئے گا میاں نواز شریف ملک سے باہر جائیں گے، اسرار رانا نے کہا کہ

میاں نواز شریف طبی بنیادوں پر ہی باہر جائیں گے اور بیماری کے نام پر جائیں گے حالانکہ وہ بیمار نہیں ہیں۔ جب ان سے سوال کیا گیا کہ سعودی اور قطر نے 12 ارب ڈالر کی ڈیل کرائی ہے تو کیا یہ پیسے میاں نواز شریف اپنی جیب سے دیں گے تو اسرار رانا نے کہا کہ ان لوگوں نے ملک کو بے دردی سے لوٹا ہے، اس ملک کا بیڑہ غرق کر دیا ہے ان لوگوں نے۔ آج ملک میں جتنی غربت، نحوست، بے روزگاری اور جتنی بے برکتی ہے وہ ان لوگوں کی وجہ سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تمہارے گھر میں

کچھ کھانے کو نہ ہوگا، تمہارے گھر ٹوٹیاں ٹوٹی ہوئی ہوں گی تاریں کٹی ہوئی ہوں گی، بجلی نہیں ہو گی اور ایک بندے کو کمرے میں گھساؤ گے تو وہ کیا کرے گا کچھ ہو گا تو وہ کرے گا نہ، کیا عمران نے آ کر وہ پیسے کھا لیے ہیں، انہوں نے کہا کہ عمران خان کی غلطی ہے کہ اسے پہلے نہیں پتہ تھا اور عمران خان کو یہ نہیں پتہ تھا کہ جب حکومت میں آتے ہیں تو ہنی مون پیریڈ ختم ہو جاتا ہے، پھر انسان کو عملی زندگی میں آنا پڑتا ہے، پھر اس پر امریکہ، آئی ایم ایف، ورلڈ بینک کا دباؤ،

برطانیہ کا دباؤ کون کون سے دباؤ ہیں جو ہم پر نہیں پڑتے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اعلان کیا کہ تیل نکل آیا ہے لیکن آدھے گھنٹے بعد دوبارہ اعلان کیا جاتا ہے کہ تیل نہیں نکلا، یہ کیوں ہے، یہ دباؤ ہے کہ ہم خود اعلان نہیں کر سکتے، ان سے سوال کیا گیا کہ اس کا مطلب ہے کہ تیل نکل آیا ہے تو اسرار رانا نے کہا کہ پاک فوج اور بحریہ وہاں کیوں کھڑی ہے، اسی لیے کھڑی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکن کمپنی نے ہی تو بتایا ہے کہ تیل نکل آیا ہے، اس کی وجہ سے انٹرنیشنل پریشر آیا ہے اور اس پریشر کے بعد ہم نے کہا ہے کہ تیل نہیں نکلا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…