جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آئی سی سی چیمپنئز ٹرافی ،کوالیفائی کرنے کیلئے پاکستان کو اب کیا کرنا ہو گا؟جانئے

datetime 2  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا انعقاد 2017ءمیں انگلینڈ میں ہوگا اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق اس میں صرف وہ ٹیمیں کھیلیں گی کہ جو 30 ستمبر 2015ئ کو انٹرنیشنل ون ڈے رینکنگ کے مطابق پہلی آٹھ پوزیشنوں پر ہوں گی۔
اس وقت ویسٹ انڈیز ساتویں نمبر پر، بنگلہ دیش آٹھویں نمبر پر اور پاکستان نویں نمبر پر ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق ویسٹ انڈیز کی پوزیشن کو 30 ستمبر تک کوئی خطرہ نہیں کیونکہ مقررہ تاریخ تک یہ کوئی ون ڈے میچ نہیں کھیلے گی، البتہ پاکستان اور بنگلہ دیش کی قسمت کا فیصلہ ہونا باقی ہے کیونکہ آٹھویں پوزیشن کے لئے ان دونوں کے درمیان مقابلہ ہے، اور بد قسمتی سے پاکستان کے لئے صورتحال خوشگوار نہیں۔ پاکستان زمبابوے کے ساتھ ون ڈے سیریز کھیل چکا ہے جبکہ سری لنکا کے ساتھ پانچ میچوں کی سیریز باقی ہے۔ اسی طرح بنگلہ دیش 30 ستمبر سے پہلے چھ ون ڈے میچ کھیلے گا جن میں سے تین بھارت کے خلاف اور تین جنوبی افریقہ کے خلاف ہوں گے۔ کرکٹ رپورٹر سندیپان بینرجی کے مطابق مندرجہ ذیل تین ممکنہ صورتیں سامنے آسکتی ہیں جن کی بنا پر فیصلہ ہوگا کہ آئی سی سی چیمپیئن ٹرافی کے لئے پاکستان کوالیفائی کرے گا یا نہیں۔

مزید پڑھئے:پرکشش مردوں کی جانب سے مسترد خواتین کا رویہ جارحانہ ہوجاتا ہے،تحقیق

پہلی صورت
اگر بنگلہ دیش بھارت اور جنوبی افریقہ کے خلاف ایک ایک میچ جیت جائے تو اس کے پوائنٹ 91 ہوجائیں گے اور اس کی ساتویں پوزیشن برقرار رہے گی، یعنی اس صورت میں بنگلہ دیش کوالیفائی کرجائے گا چاہے پاکستان کی صورتحال جو بھی ہو۔
دوسری صورت
اگر بنگلہ دیش اپنے چھ ون ڈے میچوں میں سے صرف ایک ہی جیت پایا، لیکن زمبابوے یا سری لنکا میں سے کسی نے بھی پاکستان کو ایک میچ بھی ہرا دیا تو پاکستان باہرہوجائے گا اور اس صورت میں بھی بنگلہ دیش کوالیفائی کرجائے گا۔
تیسری صورت
اگر بنگلہ دیش اپنے تمام چھ ون ڈے میچ ہار جائے اور پاکستان سری لنکا سے 4-1 سے فتح حاصل کرلے تو اسی صورت میں پاکستان کوالیفائی کرسکے گا۔
اس تجزیے کے مطابق پاکستان کے امکانات خاصے محدود ہیں اور اس کے لئے حوصلہ افزا صورتحال صرف اس صورت میں پیدا ہوگی کہ وہ تقریباً ہر میچ جیت جائے، جبکہ جنوبی افریقہ اور بھارت بنگلہ دیش کو تقریباً ہر میچ ہرادیں، جو بظاہر بہت مشکل نظر آتا ہے۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…