جمعرات‬‮ ، 29 جنوری‬‮ 2026 

مکی آرتھر کو لانے والے سے جواب طلب کیا جائے،عبدالقادر

datetime 27  جون‬‮  2019 |

لاہور(این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عبدالقادر نے کہا ہے کہ مکی آرتھر کو لانے والے وسیم اکرم اور رمیز راجا سے جواب طلب کرنا چاہیے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیگ اسپنر عبدالقادر نے ایک انٹرویومیں کہاکہ قومی کرکٹ ٹیم کو تباہی کے راستے پر گامزن کرنے والے

کوچ مکی آرتھر کو اول تو ٹیم پاکستان کا کوچ ہونا ہی نہیں چاہیے تھا، وہ اس بات کے اہل ہی نہیں تھے کہ انہیں ٹیم پاکستان کی کوچنگ کی ذمہ داریوں کے لئے منتخب کیا جاتا۔سابق کپتان عبدالقادر نے سابق ٹیسٹ کپتان رمیز راجا اور وسیم اکرم سے بھی جواب طلب کرنے کا مطالبہ کیا ہے، جن کی مشاورت کیساتھ بورڈ نے مکی آرتھر کو کوچ بنایا۔عبدالقادر نے کہا کہ بڑے شرم کی بات ہے پاکستان میں لیجنڈ کرکٹرز گھر بیٹھے ہیں اور وسیم اکرم اور رمیز راجا جو خود پاکستان سے کھیلے، نام بنایا، بجائے اپنے ملک کے کرکٹرز کی آواز بنیں، غیر ملکی افراد کو اس منصب پر لانے کے لیے لابنگ کرتے ہیں اور انہیں بورڈ کیساتھ کام کرانے کی راہ ہموار کرواتے ہیں۔عبدالقادر کہتے ہیں کہ ایسا کیوں نہیں ہوتا کہ پاکستان ڈومیسٹک کرکٹ میں خدمات انجام دینے والے سابق کرکٹرز اور کوچز کو آگے لایا جائے، انہیں قومی ٹیم کیساتھ کام کرنے کا موقع دیا جائے، دنیا میں ایسا ہی کلچر ہے، البتہ ہمارا المیہ یہ ہے کہ ہمارے اپنے ہی اپنوں کے دشمن بنے ہوئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…