ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

افغا ن مہاجرین کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن میں توسیع ہوگی یا نہیں؟ حکومت نے بالاخر بڑا فیصلہ کرلیا

datetime 26  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (آن لائن)افغا ن مہاجرین کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن میں ایک سال کی توسیع کا حتمی فیصلہ کر لیاگیا ہے جبکہ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن کل ختم ہو جائیگی وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد باقاعدہ طور پروزارت سیفران اس کا اعلامیہ جاری کرینگے تاہم افغان مہاجرین پر مختلف ٹیکسز لگانے کے لئے تجاویز پر غور شروع کردیا ہے

افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن پر صوبائی حکومت پہلے سے ہی تحفظات کا اظہار کر چکی ہے اور سب سے زیادہ افغان مہاجرین خیبر پختونخوا میں رہائش پذیر ہیں افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی ڈیڈلائن رواں سال کے تیس جون کو ختم ہو رہی ہے تاہم سہ فریقی اتحاد میں ہونے والے مذاکرات کے بعد افغان مہاجرین کی وطن واپسی میں ایک سال کی توسیع کی جارہی ہے ایک سال کی توسیع پر چاروں صوبائی حکومتوں کو ذرائع کے مطابق اعتماد میں لیا گیا ہے۔ افغان مہاجرین کی رضا کارانہ وطن واپسی بھی جاری ہے اور رضا کارانہ واپسی کے تحت جا نے والوں کو 200ڈالر دیئے جا رہے ہیں مارچ سے شروع ہونے والے وطن واپسی میں اب تک ایک ہزار افغان مہاجرین وطن واپس جا چکے ہیں ذرائع نے بتایا ہے کہ افغان مہاجرین کے ملک میں قیام کی مدت میں ایک سال کی توسیع کے لئے سفارشات تیار کی گئی ہے اور وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اسے منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔ اوروفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد اس کا اعلامیہ جاری کیا جائے گا جبکہ افغانستان کے صدر اشرف غنی بھی کل پاکستان کے دورے پر آ رہے ہیں جس میں افغان مہاجرین کے قیام کے حوالے سے بھی بات چیت کی جائیگی افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن میں دسویں بار توسیع کی جارہی ہے افغا ن مہاجرین کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن میں ایک سال کی توسیع کا حتمی فیصلہ کر لیاگیا ہے جبکہ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن کل ختم ہو جائیگی

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…