اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

آل پارٹیز کانفرنس،تین بڑی جماعتیں اسمبلیوں سے اجتماعی استعفے دینے پر تیار،پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن)نے بھی بڑا اعلان کردیا

datetime 26  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں ایک مرتبہ پھر اسمبلیوں سے استعفوں پر اتفاق نہ ہوسکا، جے یو آئی، اے این پی، پختونخوا میپ استعفوں کی حامی، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن)نے مخالفت کر دی۔ذرائع کے مطابق اجلاس کے دور ان تجویز کنندگان نے موقف اختیار کیا کہ استعفیٰ دینے سے حکومت شدید ترین دباؤ میں آ جائیگی۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن استعفوں کی فوری حامی نہیں۔ دونوں جماعتوں نے موقف اختیار کیا کہ ہمیں اتنی جلدی حکومت کو مظلوم نہیں بننے دینا چاہیے۔اپوزیشن جماعتوں نے موقف اختیار کیاکہ استعفے ایک آپشن ضرور ہیں لیکن یہ آخری آپشن ہونا چاہیے، ہمیں پہلے مرحلے پر ایوان کے اندر اور باہر احتجاج کا راستہ اختیار کرنا چاہیئے۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے لئے کوئی میدان کھلا نہیں چھوڑا جاسکتا۔ا پوزیشن نے تجویز دی کہ ایوان کے اندر رہتے ہوئے موثر اپوزیشن سے حکومت پر مسلسل دباؤ برقرار رکھا جائے۔ اپوزیشن نے کہاکہ احتجاج اور حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لئے جو حکمت عملی مرتب کی جائے گی، اسے قبول کریں گے۔ذرائع کیمطابق عوامی نیشنل پارٹی نے چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی تجویز دیدی، چیئرمین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد کی تجویز اسفند یار ولی نے دی۔ اسفند یار ولی نے کہاکہ قومی اسمبلی میں فوری تبدیلی نہیں لا سکتے تو چیئرمین سینیٹ کے خلاف تو لا سکتے ہیں۔اسفند یار ولی نے کہاکہ چیئرمین سینیٹ مستقبل میں اپوزیشن کے خلاف سب سے بڑا خطرہ ہو گا۔  مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں ایک مرتبہ پھر اسمبلیوں سے استعفوں پر اتفاق نہ ہوسکا، جے یو آئی، اے این پی، پختونخوا میپ استعفوں کی حامی، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن)نے مخالفت کر دی۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…