اسلام آباد(این این آئی) صحافی سے بدسلوکی پر تحریکِ انصاف نے سابق صدر ملیر مسرور علی سیال کی بنیادی پارٹی رکنیت معطل کردی۔ بدھ کو مرکزی سیکرٹری جنرل ارشد داد کی جانب
سے باضابطہ شوکاز نوٹس جاری کیا جس میں مسرور علی سیال سے 14 روز میں جواب طلب کرلیا گیا،معاملہ کاروائی کے لیے قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب کو بھجوا دیا گیا۔