بدھ‬‮ ، 31 دسمبر‬‮ 2025 

3 بار وزیراعظم رہنے والا شخص بغیر کسی گناہ یا جرم کے عوام کے لئے قید کی سزا بھگت رہا ہے‘مریم نواز نے بڑے دعوے کردیئے

datetime 25  جون‬‮  2019 |

لاہور (این این آئی) مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے ویڈیو پیغا م میں کہاہے کہ یہ جہاز نواز شریف کے بنائے ہوئے نیو اسلام آباد ایئر پورٹ کی جانب جا رہے ہیں، یہ موٹر وے بھی نواز شریف نے بنائی ہے، پاکستان کا ذرہ ذرہ نواز شریف نے سجایا ہے،نواز شریف نے اس ملک کو ایٹمی قوت بنایا، قوم کی آسانی کے لئے ورلڈ کلاس سڑکیں بنا کر سفر آسان بنایا،نواز شریف نے موٹر ویز کے لئے صوبوں کو آپس میں جوڑالیکن بڑے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ قوم کے محسن کو بغیر کسی گناہ یا

جرم کے جیل کی سلاخوں کے پیچھے پھینکا ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف کا جرم قوم کے لئے کھڑا ہونا اور عوام کے حق حکمرانی کا علم بلند کرنا ہے۔3 بار وزیراعظم رہنے والا شخص عوام کے لئے قید کی سزا بھگت رہا ہے جس نالائق اعظم اور سلیکٹیڈ وزیراعظم نے آج ملک کا یہ حال کر دیا ہے کہ ملک کی ترقی رک چکی ہے، آج کاروبار رک چکے ہیں، مہنگائی سے عوام پس رہی ہے جس نے لوگوں کی لئے آسانیاں پیدا کیں، اللہ اس نواز شریف کے لئے آسانیاں پیدا کرے اور اسے جلد عوام میں واپس لائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…