ہفتہ‬‮ ، 21 فروری‬‮ 2026 

نوازشریف کی رہائی کیلئے ”ڈیل“ کی خبریں، امیر قطر سے کیا بات ہوئی؟شیخ رشیدکے حیرت انگیزانکشافات

datetime 25  جون‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے دنیا یہاں کی وہاں ہو جائے این آر او کسی صورت نہیں دیا جائے گا،امیر قطر نے ڈیل کی کوئی بات نہیں کی،یہ پیسے دیں اور اپنی جان چھڑائیں،بجٹ ہر حال میں منظور ہوگا،ہمارے پاس اکثریت ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ کسی کو این آر او نہیں ملے گا،یہ این آر او مانگ رہے ہیں بلکہ 90 کے زاویئے سے مانگ رہے ہیں، دنیا یہاں کی وہاں ہو جائے،این آر او کسی صورت نہیں دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ امیر قطر نے کوئی ڈیل کی بات نہیں کی،نہ

اردگان اور نہ ہی سعودی عرب والوں نے کوئی بات کی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ پیسے دیں اور اپنی جان چھڑائیں،کریمنل اپنے کرائم بچانے کیلئے اے پی سی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کریمنل کے حق میں تحریک چلانا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ اتنے برے پھنسیں گے کہ قانون سے جان بھی نہیں چھڑا سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ ہر حال میں منظور ہوگا،ہمارے پاس اکثریت ہے، ہمارے 25 سے 30 اراکین ان سے زیادہ ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رعونت پر بکھری ہوئی خاک


کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…