ہفتہ‬‮ ، 21 فروری‬‮ 2026 

میثاق معیشت کی پیشکش ختم، ن لیگ نے نئے عام انتخابات کا مطالبہ کردیا،حکومت پر سنگین الزامات عائد

datetime 24  جون‬‮  2019 |

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نے اپنی نااہلی ثابت کر دی ہے اور اب ملک کو بحران سے نکالنے کا واحد حل مڈٹرم انتخابات ہیں۔ حکومت ایک سال میں لیے گئے سب سے زیادہ قرضوں کا حساب دے۔میثاق معیشت کی پیشکش اب غیر موثر ہو چکی ہے،۔نجی ٹٰی وی سیبات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے ایک سال میں ہی قرض لینے کا سب جماعتوں کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

اس کے باوجود ملک بحران کا شکار ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نے نیک نیتی کی بنیاد پر حکومت کو میثاق معیشت کی پیش کش کی لیکن اگر ہماری مخلصانہ پیشکش پر حکومت کو شک ہے تو ہم کچھ نہیں کر سکتے۔انہوں نے شکوہ کیا کہ عمران خان حزب اختلاف کو ساتھ لے کر چلنا ہی نہیں چاہتے اور کوئی بھی فرد، پارٹی یا ادارہ تنہا ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن نہیں کر سکتا، ہمیں مل کر ملک کو بحران سے نکالنا ہو گا۔احسن اقبال نے کہا کہ قرضوں پر بنایا گیا کمیشن عمران خان کا سیاسی ایجنڈا ہے کیونکہ اس میں متعلقہ اداروں کے افراد شامل ہی نہیں، یہ اصل میں جے آئی ٹی بنائی گئی ہے جس میں صرف قانون نافذ کرنے والے اداروں کو شامل کیا گیا ہے۔مسلم لیگی رہنما نے نون لیگ میں گروپ بندی کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی پارٹی میں اختلاف رائے ہو سکتا ہے، مریم نواز حکومت کے خلاف بھر پور احتجاج کی رائے رکھتی ہیں لیکن شہباز شریف نہیں، تاہم اس کا فیصلہ پارٹی اجلاس میں باہمی مشاورت سے کیا جائے گا۔احسن اقبال نے آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ 26 تاریخ کو اس میں حزب اختلاف کی تمام جماعتیں شریک ہو رہی ہیں جس کا ایک نکاتی ایجنڈہ معاشی بحران ہے۔احسن اقبال کاکہنا تھا کہ ایڈز پھیلنے کی بڑی وجہ آگاہی کی کمی ہے۔ خون ٹیسٹ کرنے والی لیبارٹریز کو چاہیے کہ سرنجیں ہر بار نئی استعمال کریں جبکہ نائیوں کی دکان سے بھی ایڈز پھیلتا ہے جہاں احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کی جاتیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں قوانین موجود ہیں جس پر عملدرآمد نہیں کیا جاتا۔ کئی لیبارٹریز غیر قانونی چل رہی ہیں۔ ہمارے عوام کو خود بھی اپنی حفاظت کے لیے قوانین پر عملدرآمد کرنا چاہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رعونت پر بکھری ہوئی خاک


کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…