جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

ایمنسٹی اسکیم میں نقد رقم بینکوں میں رکھ کر رسید دکھانے کی شرط کا اصل مقصد کیا ہے؟وزیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ نے وجہ بتادی

datetime 24  جون‬‮  2019 |

اسلام آباد (آن لائن)وفاقی وزیر برائے خزانہ امور عبدالحفیظ شیخ نے کہاہے کہ ایمنسٹی اسکیم میں نقد رقم بینکوں میں رکھ کر رسید دکھانے کی شرط کا مقصد سابقہ ایمنسٹی اسکیمز کی طرح لوگوں کی جانب سے اپنی مرضی کا رقم بتا کر مستقبل کی رقم کو وائٹ کرنے کا راستہ روکنا ہے،سابقہ ایمنسٹی اسکیم کے دوران لوگوں نے اپنے مرضی کے رقوم بتائے اور پھر مستقبل کیلئے انہیں وائٹ کیا،

ہم چاہتے ہیں کہ جو رقم بینک میں جمع کرائی جائے تو اسے سب کو تسلی ہو کہ مذکورہ رقم کسی بھی شخص کے پاس موجو دہے اور وہ اسے ایمنسٹی کے تحت وائٹ کرناچاہتاہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز نجی ٹی وی پروگرام ”پاکستان کیلئے کر ڈالو ”میں چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری بلوچستان کے صدر جمعہ خان بادیزئی کے پوچھے گئے اس سوال کہ ایمنسٹی اسکیم سے مستفید ہونے کیلئے نقد رقم کی بینک اکاؤنٹ میں منتقلی اور اس کی رسید دکھانا کیوں لازمی قراردیاگیاہے؟ کاجواب دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیمبرآف کامرس کے صدر جمعہ خان بادیزئی،پیٹرن انچیف غلام فاروق خلجی،سینئر نائب صدر صلاح الدین خلجی ودیگر بھی موجود تھے۔چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری بلوچستان کے صدر جمعہ خان بادیزئی نے نجی ٹی وی پروگرام ”پاکستان کیلئے کر ڈالو ”میں،وفاقی وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر اور چیئرمین فیڈرل بورڈآف ریونیو شبر زیدی سے سوالات کرتے ہوئے پوچھا کہ سابقہ ایمنسٹی اسکیمات کا تجربہ بتارہاہے کہ پہلے ایمنسٹی اسکیم کے تحت جن صنعت کاروں اور تجارت سے وابستہ افراد ودیگر نے اثاثے ڈکلیئر کئے انہیں بعد میں ری اڈٹ اور ایف بی آر کی جانب سے نوٹسز کے ذریعے تنگ کیاجاتارہا ہے اس کے علاوہ 30جون تک ایمنسٹی اسکیم کی مدت انتہائی کم ہے جس میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ ملک بھر کی صنعت وتجارت سے وابستہ افراد اوردیگر کامطالبہ ہے،

انہوں نے آرڈیننس کے سیکشن 161کے تحت ودہولڈنگ ٹیکس کے اڈٹ کے نام پر ایف بی آر کو تنگ کرنے کا موقع دینے سے متعلق بھی سوال کیا۔ان سوالات کے جوابات دیتے ہوئے وفاقی وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر اور چیئر مین فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)شبر زیدی نے چیمبر آف کامرس کوئٹہ بلوچستان کے صدر جمعہ خان بادیزئی کی جانب سے میں پوچھے گئے سوالات کے جواب میں کہا کہ صنعت و تجارت اور دیگر سے وابستہ پاکستانیوں کے لئے اپنے اثاثہ جات کو ڈکلیئر کرنے کا سنہرا موقع ہے ہماری کوشش ہے کہ لوگوں میں اس حوالے سے اعتماد سازی کو فروغ دیا جا سکے

صنعتکار اور تاجر ہوں یا کوئی اور ایمنسٹی کے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کترانے سے گریز کریں اگر کسی نے گزشتہ دور حکومت میں دی جانے والی ایمنسٹی اسکیم کے تحت اپنے اثاثہ جات ڈیکلیئر کئے ہیں انہیں پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں بلکہ وہ صرف ایک ہے سطر میں ایف بی آر و دیگر کو بتا دیں کہ وہ اپنے اثاثہ جات ڈکلیئر کر چکے ہیں جس کے بعد اسے تنگ نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ کیش رقم کو بنک میں رکھنا ضروری نہیں بلکہ گزشتہ اسکیم کے تحت بہت سے لوگوں نے مستقبل کے سرمایہ کو وائیٹ کیا تھا انہوں نے کہا کہ ایمنسٹی اسکیم کی مقررہ وقت میں توسیع نہیں کیا جائے گا کیونکہ ایسا ان کے لئے ممکن ہی نہیں البتہ ہفتہ اور اتوار کو ایف بی آر آفسز اور اسٹیٹ بنک کی برانچز بدستور کھلی  رہیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…